عالمی طاقتیں ایران مذاکرات میں متحد ہیں: کیری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ ایران کے نیوکلئیر پروگرام کو ہتھیاروں کی پیداوار روکنے سے متعلق مذاکرات میں خاصی پیش رفت ہوچکی ہے۔

مگر ان کا کہنا تھا کہ فائنل معاہدے کی راہ میں ابھی بھی کئی اہم خلاء پر کرنے کے لئے موجود ہیں۔

ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کے ایک ہفتے کے بعد جان کیری کا کہنا تھا کہ امریکا مارچ 31 تک فریم ورک معاہدے کی ڈیڈ لائن کے باوجود کسی معاہدے کے لئے تیزی نہیں کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ بنیادی فیصلے کرنے کی ضرورت ہے اور انہوں نے زور دیا کہ عالمی طاقتوں اور ایران کے پاس ایک سفارتی حل کا موقع میسر ہے۔

کیری رواں ہفتے میں لندن جائینگے جہاں وہ اپنے یورپی اتحادیوں سے ملاقات کریں گے۔ ایران سے مذاکرات آئندہ ہفتے میں بحال ہوںگے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں