شاہ سلمان کی علاقائی لیڈروں سے فون پر بات چیت

یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف آپریشن ''فیصلہ کن طوفان'' پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مختلف علاقائی لیڈروں سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے اور ان سے یمن میں حوثی شیع؛ہ باغیوں کے خلاف شروع کیے گئے آپریشن ''فیصلہ کن طوفان'' کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کی اطلاع کے مطابق شاہ سلمان نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی ،اردن کے شاہ عبداللہ دوم ،بحرین ،قطر اور کویت کے امراء اور سوڈانی صدر عمرحسن البشیر سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔

شاہ سلمان نے الریاض کے معیاری وقت کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات بارہ بجے ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا پر یمن میں فضائی حملوں کا حکم دیا تھا جس کے بعد سعودی طیاروں نے فضائی حملے شروع کردیے تھے اور انھوں نے جمعہ کو دوسرے روز بھی حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی شاہی فضائیہ کا یمن کی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول ہے۔سعودی طیاروں کی بمباری سے دارالحکومت صنعا میں حوثی ملیشیا کے زیر قبضہ ایک ائیربیس تباہ ہوگیا ہے اوراس کی فضائی دفاعی صلاحیت پر کاری ضرب لگائی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں