یمنی صدر عرب لیگ سمٹ میں شرکت کے لئے مصر پہنچ گئے
یمنی صدر عبد ربو منصور ہادی 26ویں عرب لیگ سمٹ میں شرکت کے لئے مصر پہنچ گئے ہیں۔ عرب لیگ کے اس اجلاس میں یمن میں جاری بحران کو کلیدی اہمیت حاصل ہوگی۔
مصری سرکاری ٹی وی نے ہادی کی آ٘مد کا منظر نشر کیا ہے جس میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی کو ان کا استقبال کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ اجلاس سعودی عرب کی سربراہی میں یمنی باغیوں کی سرکوبی کے لئے شروع کئے جانے والے آُپریشن فیصلہ کن طوفان کے چند ہی دنوں بعد منعقد ہورہا ہے۔ دو دن پر مشتمل یہ اجلاس ہفتے کے روز شروع ہوگا اور یہ مصر کے صحت افزاء مقام شرم الشیخ میں منعقد کیا جارہا ہے۔
متعدد سربراہان مملکت جن میں کویتی امیر شیخ صباح الاحمد الصباح، فلسطینی صدر محمود عباس، سومالی صدر حسن شیخ محمد اور سوڈانی صدر عمر البشیر شامل ہیں، پہلے سے ہی تشریق لاچکے ہیں جبکہ کئی دیگر آج پہنچیں گے۔
اس سمٹ میں انتہاپسند جنگجوئوں کے مقابلے کے ایک متحدہ عرب فوجی طاقت بنانے کا بھی اعلان متوقع ہے جس کے ڈرافٹ پر عرب وزرائے خارجہ پہلے ہی دستخط کرچکے ہیں۔
لیبیا میں جاری بحران اور دولت اسلامیہ عراق وشام بھی اس سال کے ایجنڈا میں شامل ہوں گے۔
-
'فیصلہ کن طوفان'، حوثیوں کے میزائلوں کی کھیپ تباہ
سعودی عرب کی سربراہی میں آپریشن 'فیصلہ کن طوفان' تیسرے روز بھی جاری ہے اور العربیہ ...
بين الاقوامى -
یونیسکو کا یمن میں ثقافتی ورثے کا تحفظ یقینی بنانے کا مطالبہ
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت ’’یونیسکو‘‘ نے یمن ...
بين الاقوامى -
یمنی شہریوں کے مصر میں داخلے کے لیے ویزہ لازمی قرار
مصر کی حکومت نے یمن کی شہریت رکھنے والے افراد کی ملک میں داخلے کےلیے ویزے کی شرط ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب پر تنقید، سعد حریری کا حزب اللہ کو منہ توڑ جواب
لبنان کے سابق وزیراعظم سعد حریری نے شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن ...
مشرق وسطی -
ایران کی جنرل قاسم سلیمانی کی یمن میں موجودگی کی تردید
ایران نے ذرائع ابلاغ میں آنے والی اُن خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں کہا گیا ...
بين الاقوامى -
یمن میں سعودی کارروائی کی حمایت کا امریکی اعلان
حوثیوں کی یمن کے جنوبی اور شمالی علاقوں کی جانب پیش قدمی جاری
بين الاقوامى