روس، شام کو اسلحہ فراہمی بند کرے: سعود الفیصل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل نے روسی صدر ولا دیمیر پوتن کے ایک بیان پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ مسٹر پوتن عرب ممالک میں عدم مداخلت کے دعوے اور قیام امن کی تجاویز دینے سے پہلے شام میں صدر بشارالاسد کو اسلحہ کی سپلائی بند کریں۔

العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ سعود الفیصل نے قاہرہ میں منعقدہ عرب سمٹ کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روسی صدر کی طرف سے پیغام بھیجا گیا ہے کہ ان کا ملک عرب ممالک میں عدم مداخلت کی پالیسی پر گامزن رہنے کے ساتھ بعض عرب ممالک میں جاری دہشت گردی کی کارروائیوں کی مذمت کرتا ہے۔

ان کے اس بیان کے رد عمل میں سعود الفیصل کا کہنا تھا کہ ’’روس نے شامی رجیم کو اسلحہ فراہم کیا جس کی مدد سے بشارالاسد نے اپنی قوم کا بے رحمی سے قتل عام کیا۔ صدر بشار الاسد اقتدار میں رہنے کی آئینی حیثیت کھو چکے ہیں۔

روس کی جانب سے ایک طرف مسئلے کے پرامن حل کی تجاویز پیش کی جاتی رہیں اور دوسری جانب شامی حکومت کو اندھا دھند اسلحہ کی سپلائی بھی جاری رکھی۔ اس لیے صدر پوتن عرب ممالک میں اپنے عدم مداخلت کے دعوے کو اپنے پاس رکھیں اور وہ شامی عوام کے قتل عام کے لیے اسلحہ کی سپلائی بند کر دیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں