امیر قطر کی خادم الحرمین الشریفین سے ملاقات
خلیجی ریاست قطر کے امیر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی اعلیٰ اختیارتی حکومتی وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچے ہیں جہاں انہوں نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور دیگر اعلیٰ حکومتی شخصیات سے ملاقات کی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امیر قطر خصوصی طیارےسے ریاض بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترے جہاں ولی عہد دوم، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نائف، وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان، جنرل انٹیلی جنس چیف خالد بن علی الحمیدان، سعودی عرب میں قطر کے سفیرالشیخ عبداللہ بن ثامر آل ثانی اور ریاض کے فوجی اڈے کے سربراہ میجر جنرل خالد بن فہد الروضان نے ان کا استقبال کیا۔
بعد ازاں امیر قطر ریاض میں العوجا شاہی محل پہنچے جہاں ان کی ملاقات شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ہوئی۔ ملاقات میں خطے کی موجودہ صورت حال بالخصوص یمن میں حوثی شدت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
-
’یمنی مذاکرات قطر میں، معاہدے پر دستخط ریاض میں ہوں گے‘
یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی جمال بن عمرنے بتایا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی ...
بين الاقوامى -
قطری سفیر نے مصرمیں دوبارہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں
خلیجی ریاست قطر کے سفیر نے ایک سال کے تعطل کے بعد مصر میں دوبارہ اپنی سفارتی ...
مشرق وسطی -
انقرہ میں قطری سفارت خانے کے باہر فائرنگ، محافظ زخمی
ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں خلیجی ریاست قطر کے سفارت خانے کے باہر فائرنگ کے نتیجے ...
بين الاقوامى