'لاہور' کے بعد 'پاکستان' کی نیپال میں پیدائش
نیپال میں 25 اپریل کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کے بعد پاکستانی فوج کی جانب سے لگائے جانے والے فیلڈ ہسپتال میں دوسرے بچے کی پیدائش پر اس کا نام پاکستان رکھ دیا گیا ہے۔
اس فیلڈ ہسپتال کو پاکستانی بری فوج نے تعمیر کیا ہے اور اس میں زلزلے سے متاثرہ افراد کو سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ اس سے پہلے پیدا ہونے والے بچے کا نام پاکستان کے دوسرے بڑے شہر کی نسبت سے لاہور رکھا گیا تھا۔
اس سے پہلے 3 مئی کو نیپال کے فوجی سربراہ گوروو رانا کے دورے کے دوران انہوں نے پاکستان کی جانب سے مدد فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کا ملک پاکستان کی جانب سے طبی سہولیات اور امدادی سامان کی فراہمی کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔
-
نیپال زلزلے میں ایک ہزار یورپی باشندے لاپتہ
نیپالی اور غیر ملکی حکام گزشتہ ہفتے کے دوران آںیوالے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے ...
بين الاقوامى -
نیپال بھونچال: مہلوکین کو 'چتا' دینے کے لیے لکڑی کم یاب
قبرستان سے محروم ملک کے مقدس دریا باگمتی کے کنارے لاشوں سے اٹ گئے
ایڈیٹر کی پسند -
نیپال میں زلزلے سے 1100 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی
بھارت، نیپال کو زلزلے کے بعد امدادی کارروائیوں میں مدد کی پاکستانی پیشکش
بين الاقوامى