مصر:قبطی عیسائی عمرہ ٹکٹ جیتنے میں کامیاب
مصر میں ایک مقامی کمپنی کی جانب سے شعبان المعظم میں عمرہ کی سعادت کے لیے کی کرائی گئی قرعہ اندازی میں ایک قبطی عیسائی بھی عمرہ کا ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اب وہ چاہیں تو یہ ٹکٹ کسی مسلمان دوست کو تحفے میں دے دیں یا اس کے بدلے میں رقم وصول کریں۔ پچھلے چھ سال میں مصر میں عمرہ کا ٹکٹ جیتنے والے یہ تیسرے قبطی ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حال ہی میں مشرقی قاہرہ میں السویز کے مقام پر ایک مقامی فرم کی جانب سے سال 2015ء کے لیے عمرہ کے لیے قرعہ اندازی کرائی گئی۔ قرعہ اندازی میں قبطی عیسائی مینا محروس مرقص بھی ایک ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
کمپنی کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ قرعہ اندازی نہایت شفاف طریقے سے ہوئی ہے۔ اس کا اندازہ اس امرسے لگایا جاسکتا ہے کہ ایک قبطی بھی عمرہ کا ٹکٹ جیتنے میں کامیاب رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ابھی یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ آیا قبطی شہری عمرہ کا ٹکٹ کسی کو تحفے میں دیں گے یا فروخت کریں گے۔
خیال رہے کہ پچھلے چھ سال میں یہ تیسرے قبطی ہیں جو قرعہ اندازی میں عمرہ کا ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ دو سال قبل بورسعید بندرگاہ کی مقامی انتظامیہ کی جانب سے عمرے کے لیے قرعہ اندازی کی تھی جس میں ایک قبطی نے ٹکٹ جیت لیا تھا۔ بور سعید بندرگاہ اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ وہ قبطی شہری کو ٹکٹ کے بدلے اس کی پوری قیمت ادا کریں گے۔
سنہ 2009ء میں بھی اسکندریہ شہرمیں اخوان المسلمون کےزیراہتمام عیدالفطر کے موقع پر عمرہ کے لیے قرعہ اندازی کی تھی جس میں ایک قبطی عیسائی بھی عمرہ کا ٹکٹ جیتنے میں کامیاب رہا تھا۔ عمرہ ٹکٹ جیتنے والے قبطی صلاح بخیت محروس نے اپنا ٹکٹ ایک مسلمان پڑوسی کو مفت میں دے دیا تھا جس پراس نے عمرہ کی سعادت حاصل کی تھی۔
-
سزائے موت: مصر کا علامہ یوسف القرضاوی کی حوالگی کا مطالبہ
مصرکی ایک فوج داری عدالت کی جانب سے معزول صدر محمد مرسی اور ان کی جماعت اخوان ...
بين الاقوامى -
ڈاکٹر مرسی کی سزائے موت پر تنقید، مصر کا پاکستان سے احتجاج
قاہرہ میں پاکستانی سفارت خانے کے ناظم الامور کی وزارت خارجہ طلبی
پاكستان -
عادت سے مجبور مصر کا کروڑ پتی بھکاری!
چچا کامل ساڑھے تین ملین پائونڈ اور دو کوٹھیوں کا مالک ہے
ایڈیٹر کی پسند