امریکا نے کیوبا کو دہشت گرد ممالک کی فہرست سے نکال دیا

نصف صدی بعد غریب ملک پر عاید پابندیوں کے خاتمے کی امید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکا نے نصف صدی پر محیط طویل کشمکش کے بعد بالآخر کیوبا کو دہشت گردی کی معاونت کرے والے ممالک کی فہرست سے نکال دیا ہے جس کے بعد طویل دورانیے کی معاشی پابندیوں کا سامنا کرنے والے ملک کے حالات بہتر ہونے کی امید پیدا ہوئی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو صدر اوباما کی جانب سے کیوبا پر عائد پابندیاں ہٹانے سے متعلق فیصلے پر عمل درآمد کا انتظار تھا۔ کیونکہ صدر اوباما کیوبا کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کی شرط پر ہوانا کا نام دہشت گردی کی معاونت کرنے والے ممالک کی فہرست سے نکالنے کا اعلان کرچکے تھے۔

وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے کل جمعہ کے روز کیوبا کو دہشت گردی کی معاونت کرنے والے ممالک کی فہرست سے نکال دیا تھا۔ اس کے بعد دونوں ملکوں کےدرمیان سفارتی تعلقات کی بحالی اور ھافانا پر عائد اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کا آغاز ہوگا۔

خیال رہے کہ امریکی صدر باراک اوباما نے 14 اپریل کو اعلان کیا تھا کہ وہ کیوبا کے ساتھ نصف صدی پر محیط سرد جنگ ختم کررہے ہیں تاہم کیوبا کا نام دہشت گردی کے سہولت کار ممالک کی فہرست سے نکالنے کے لیے کانگریس کی حتمی منظوری ضروری تھی جس نے صدر کے فیصلے کی 45 دن میں توثیق کرنا تھی۔

امریکی حکومت کے ایک عہدیدار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پربتایا کہ کیوبا کا نام دہشت گردی کی معاونت کرنے والے ممالک کی فہرست سے نکالنے کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ہیوانا پر عائد تمام اقتصادی، تجارتی اور اسلحے کی فروخت کی پابندیاں بھی اٹھ جائیں گی۔ حکومت کے فیصلے کے باوجود کیوبا کو اسلحے کی برآمد پر پابندی سمیت تجارتی نوعیت کی پابندیاں برقرار رہیں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں