"جنوبی افریقا سوڈانی صدر کی گرفتاری میں مدد دے"

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

بین الاقوامی جرائم عدالت نے جنوبی افریقا اتھاریٹیز سے اپیل کی ہے کہ وہ آج بروز اتوار کو جوہانسبرگ میں ہونے والے افریقی یونین کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی غرض سے آنے والے سوڈانی صدر عمر البشیر کو گرفتار کر لیں۔

جنوبی افریقا نے عالمی جرائم عدالت کو مضبوط بنانے میں نہایت اہم کردار ادا کیا ہے، عدالت کے چیف جسٹس نے کیپ ٹاؤن حکومت سے کہا ہے کہ ہم نے 2009ء سے عمر البشیر کے وارنٹ گرفتاری نکال رکھے ہیں، ان پر انسانیت سوز افعال اور جنگی جرائم کے ارتکاب کا الزام ہے، لہذا ان کی جنوبی افریقا آمد پر ہمیں اپنے ورانٹ کی تعمیل کرانے میں مدد کریں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں