امریکا: قیدیوں کو جامعات میں اسکالرشپ دینے کا فیصلہ
امریکی حکومت نے جیلوں میں بند امریکی قیدیوں کے لیے تعلیم کے حصول کی ایک نئی سہولت مہیا کرنے کی منظوری دی ہے جس کے تحت قیدی اپنے یونیورسٹی کورسز کو بہتر انداز میں آگے بڑھا سکیں گے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کےمطابق امریکی وزارت قانون وانصاف کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ حکومت نے فیڈرل گرانٹ کے تحت امریکی قیدیوں کو جامعات کے اسکالرشپ تک رسائی کی سہولت دی جائے گی تاکہ وہ اپنے تعلیمی کورسز کو بہتر انداز میں آگے بڑھا سکیں۔ عہدیدار کا کہنا ہے کہ وزارت انصاف اور وزارت تعلیم جمعہ کے روز قیدیوں کےلیے یونیورسٹی فیڈرل گرانٹ پیکج کا اعلان کریں گی۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وائیٹ ہائوس جیلوں میں قید لوگوں کو تعلیم کے حصول کی زیادہ سے زیادہ سہولیات دے کر ان کے لیے علم کے حصول کے راستے کو آسان بنانا چاہتا ہے۔ یہ گرانٹ ان لوگوں کے لئے دوسرا موقع ہے جو جیلوں میں ڈالے جانے کے بعد اپنے تعلیمی کیریئر سے محروم ہوجاتے ہیں۔
خیال رہے کہ حال ہی میں امریکی صدر باراک اوباما نے ریاست اوکلاھوما کے دورے کے دوران ایک مرکزی جیل کا دورہ کیا اور جیل میں قید 46 امریکی قیدیوں کی سزائوں میں تخفیف کی منظوری دی۔ کسی امریکی صدر کی جانب سے پہلی بار قیدیوں کی سزائوں میں تخفیف کی گئی ہے۔
وزارت انصاف کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ وزارت تعلیم کی جانب سے قیدیوں کو اسکالرشپ تک رسائی دینے کی باضابطہ منظوری جلد ہی دے دی جائے گی جس کے بعد جیلوں میں قید یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلباء کو تعلیمی پروگراموں میں حصہ لینے کا موقع ملے گا۔
-
خامنہ ای کے ٹویٹر اکائونٹ پر اوباما کی خودکشی!
اوباما کے 'لیکن' اور 'اگر مگر' پر تہران کا منفرد ردعمل
بين الاقوامى -
سپر پاورکے صدر کے والد کی خستہ حال مرقد کا نوحہ!
براک اوباما والد کے قبر کی مرمت کے لیے کینیا نے ایک ملین شلنگ مختص کر دیئے
ایڈیٹر کی پسند -
صدر اوباما کی بیٹیوں کی ہوٹل میں شاہانہ 'بخشیش'
اسے امریکا میں امن و امان کا مظہر کہیے یا پھر صدر براک اوباما کی بیٹیوں کا بڑا ...
بين الاقوامى