"امام خمینی بنیادی انسانی حقوق پر یقین نہیں رکھتے تھے"
بانی انقلاب کے امریکا سے بھی تعلقات قائم تھے: ایرانی عالم دین کا دعویٰ
ایران کے ایک سرکردہ عالم دین علامہ کاظم صدیقی نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی انقلاب امام خمینی بنیادی انسانی حقوق پریقین نہیں رکھتے تھے۔ ان کے امریکا کے ساتھ بھی اچھے مراسم تھے اور وہ واشنگٹن ہی کے نقش قدم پرچلنے کی کوشش کررہے تھے۔
فارسی نیوز ویب پورٹل "SNN" کے مطابق علامہ کاظم صدیقی نے ان خیالات کا اظہار حال ہی میں شمال مشرقی شہر مشہد میں پاسداران انقلاب کے زیرانتظام نو تربیت یافتہ رنگروٹوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی امریکا کے نقش قدم پر چلتے تھے۔ انسانی حقوق پران کایقین نہیں تھا اور ان کے واشنگٹن کے ساتھ بھی اچھے تعلقات قائم تھے۔
ایرانی عالم دین کی جانب سے یہ "سفارت کارانہ" تقریرایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب امریکا اور ایران ایک دوسرے کے قریب ہونا شروع ہوئے ہیں۔ یہ قُربت تہران کے متنازع جوہری پروگرام پرتاریخی معاہدہ طے پانے کے بعد شروع ہوئی ہے۔ ایرانی صدر حسن روحانی تین عشروں سے تعطل کا شکار ایران، امریکا تعلقات کی بہتری کی کوششیں کررہے ہیں۔
علامہ کاظم صدیقی کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ تعلقات کوئی قابل فخربات نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ایران میں امریکا کے حوالے سے دو قسم کی آراء پائی جا رہی ہیں۔ بنیاد پرست ایرانی عناصر امریکا کی سخت مخالفت کرتے ہوئے اسے "شیطان بزرگ" قرار دیتے ہیں۔ شدت پسندوں کو یہ نعرہ عوامی جذبات اور ہمدردیاں حاصل کرنے میں کافی مدد گار بھی ثابت ہوا ہے۔ بعض ذرائع یہ بھی کہتے ہیں کہ ایران میں رائے عامہ تیزی سے بدل رہی ہے اور لوگ اب امریکا کو "شیطان بزرگ" نہیں کہتے تاہم یمن میں حوثی باغی اب بھی کھل کر یہ نعرہ لگاتے ہیں۔
جہاں تک ایران میں انسنای حقوق کامعاملہ ہے تو وہ بھی وجہ نزاع رہا ہے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں تہران پرانسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا الزام عاید کرتی چلی آ رہی ہیں۔ خاص طورپرایران میں ماورائے عدالت قتل اور قیدیوں کو اندھا دھند پھانسیاں دینے کے طرز عمل پر کڑی تنقید کی جاتی رہی ہے۔
-
"خمینی کے فتوے پر سوا لاکھ قیدیوں کو قتل کیا گیا"
'العربیہ' پر نشر دستاویزی فلم "جہنم کا ایک باب" میں انکشاف
بين الاقوامى -
'ضعیفوں کےامام' کے عالی شان مزار پر اربوں ڈالر خرچ!
ایران کے اسلامی انقلاب کے سرخیل امام خمینی کا مقبرہ دنیا کا مہنگا ترین مزار
بين الاقوامى -
ایران: انٹرنیٹ کے طوفان کے سامنے بند باندھنے کی کوشش
انٹرنیٹ کا بے ہنگم استعمال اور اس کے ذریعے جھوٹ اور غلط بیانی جیسے مکروہ فتنے کو ...
بين الاقوامى