اخوانی کارکنوں نے قاہرہ ہوائی اڈے کی ویب سائٹ ہیک کرلی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

مصر میں کالعدم مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون سے وابستہ ہیکروں نے قاہرہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی ویب سائٹ ہیک کرنے کے بعد اس کے صفحہ اول پر ہاتھ کی چار انگلیوں والے نشان "الرابعہ" کا سلوگن پوسٹ کر دیا۔ یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں کی گئی جب رابعہ العدویہ گرائونڈ میں مصری فوج کی اخون المسلمون کے کارکنوں کے خلاف وحشیانہ کارروائی کی دوسری برسی منائی جا رہی ہے۔

ویب سائیٹ ہیکروں نے ہاتھ کا نشانہ پوسٹ کرنے کے ساتھ اس کے نیچے درج عبارت میں لکھا کہ"سرزمین خون نہیں پیتی ۔۔۔۔ رابعہ العدویہ میں قتل عام کا دوسرا سال." اس کےعلاوہ مصر کی موجودہ حکومت فوجی حکومت پر کڑی تنقید بھی کی گئی ہے۔

تین زبانوں عربی، ترکی اور انگریزی میں لکھی گئی عبارت میں دھمکی آمیز الفاظ میں کہا گیا ہے کہ "ہم آپ کا ہر جگہ پیچھا کریں گے۔ انقلاب جاری ہے مگر دھرتی خون نہیں پیتی."

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں