کویت کی وزارتِ خارجہ نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے والے حملے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
وزارت کے مطابق ایران نے ایک بار پھر شہری اور اہم تنصیبات، بشمول کویت ایئرپورٹ، کو نشانہ بنایا ہے۔
أضرار جسيمة.. صور متداولة لآثار الاستهداف الإيراني لمطار الكويت الدولي pic.twitter.com/MX6D6xbaUm
— العربية (@AlArabiya) June 3, 2026
کویتی وزارتِ خارجہ نے ایران کے مسلسل بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے کے نتیجے میں اہم تنصیبات کو نقصان پہنچا، جن میں سفارتی مشنز بھی شامل ہیں۔
وزارت نے اپنے بیان میں ایران کے ان حملوں کو خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے ان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
وزارتِ خارجہ ایران کی جانب سے بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون طیاروں کے ذریعے کیے جانے والے مسلسل اور جارحانہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت اور سخت ناپسندیدگی کا اظہار کرتی ہے۔
ان حملوں میں تازہ ترین حملہ آج علی الصبح کیا گیا، جس میں ایک بار پھر شہری اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جن میں کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ بھی شامل ہے۔ اس حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے، علاوہ ازیں اہم تنصیبات، بشمول سفارتی مشنز، کو بھی نقصان پہنچا۔
وزارت نےاس بات پر زور دیا کہ کویت ایران کی جانب سے کیے جانے والے ان کھلے جارحانہ حملوں کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے، کیونکہ یہ کارروائیاں کشیدگی میں اضافے، خطے میں تناؤ کو ہوا دینے اور علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کا سبب بن رہی ہیں۔
الخارجية الكويتية: ندين اعتداءات إيران الغاشمة والمتواصلة بالصواريخ الباليستية والمسيرات pic.twitter.com/3xYQmSdXVQ
— العربية (@AlArabiya) June 3, 2026
مزید برآں یہ حملے بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے منشور اور سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2817 برائے 2026 کی صریح خلاف ورزی ہیں۔
کویت نے اپنے بیان میں سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے:کویت کی ریاست کی سلامتی، خودمختاری، شہریوں اور ملک میں مقیم افراد کا تحفظ ایک سرخ لکیر ہے، جس سے کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔
وزارت نے واضح کیا کہ ان حملوں کا تسلسل ایک منظم جارحانہ طرزِ عمل کی عکاسی کرتا ہے، جسے کویت نہ قبول کرے گا اور نہ ہی اس پر کسی قسم کی نرمی برتی جائے گی۔
وزارت نے یہ بھی کہا کہ کویت کو مکمل اور بنیادی حق حاصل ہے کہ وہ ان مجرمانہ اور بار بار ہونے والے ایرانی حملوں کے جواب میں مناسب اقدامات کرے، جو بین الاقوامی قانون کے مطابق ہوں۔
دریں اثنا کویت کی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن نے بدھ کے روز بتایا کہ کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی منصوبہ فعال کر دیا گیا ہے، یہ اقدام ٹرمینل (T1) کو ڈرونز اور میزائلوں سے نشانہ بنائے جانے کے بعد کیا گیا۔
بيان صادر عن وزارة الخارجية
— وزارة الخارجية (@MOFAKuwait) June 3, 2026
الأربعاء 3 يونيو 2026
تعرب وزارة الخارجية عن إدانة واستنكار دولة الكويت وبأشد العبارات الإعتداءات الإيرانية الغاشمة والمتواصلة بالصواريخ البالستية والطائرات المسيرة والتي كان آخرها فجر اليوم، والتي استهدفت مجدداً المنشآت المدنية والحيوية، ومنها مطار… pic.twitter.com/dR3FZbvkXl
اتھارٹی کے مطابق اس حملے میں ایئرپورٹ کی متعدد سہولیات کو شدید نقصان پہنچا اور جانی نقصان بھی ہوا۔ اس کے بعد تمام پروازیں اگلے حکم تک معطل کر دی گئیں اور آنے والی پروازوں کو متبادل ہوائی اڈوں کی طرف موڑ دیا گیا ہے، جیسا کہ کویت نیوز ایجنسی ''کونا'' نے رپورٹ کیا ہے۔