مصر: سیسی نے متنازعہ انسداد دہشت گردی قانون کی توثیق کردی
مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے ایک نئے انسداد دہشت گردی قانون کی توثیق کی ہے جس کے مطابق دہشت گرد حملوں کی جھوٹی اطلاع دینے والے شخص پر بھاری جرمانے عائد اور اسے ملازمت سے نکال دیا جائے گا۔
مصری حکومت نے ماہ جون میں سٹیٹ پراسیکیوٹر پر قاتلانہ حملے اور اس کے بعد جزیرہ نما سیناء میں فوجیوں پر بڑے حملے کے بعد اس قانون کی منظوری کے عمل کو تیز کردیا تھا۔
مصری فوج کو میڈیا پر سخت برہمی تھی کیوںکہ انہوں نے سیناء میں ہونیوالے حملے میں درجنوں فوجیوں کے ہلاک ہونے کی رپورٹ دی تھی۔ فوج کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق 21 فوجی جبکہ متعدد شدت پسند اس لڑائی میں مارے گئے تھے۔
حکومت کے سرکاری گزٹ میں جاری کردہ اس متنازعہ قانون میں شدت پسندوں کے حملوں اور سیکیورِٹی آپریشنز کے دوران جاری کردہ سرکاری اعداد وشمار سے ہٹ کر چیزیں شائع کرنے والوں پر کم ازکم دو لاکھ مصری پائونڈ [ ڈھائی لاکھ پاکستانی روپے] سے لے کر پانچ لاکھ مصری پائونڈ [ساڑھے چھ لاکھ روپے] تک کا جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔
اس قانون کے ناقدین کا کہنا ہے کہ اس قدر زیادہ جرمانوں کی وجہ سے چھوٹے اخبارات بند ہوجائینگے اور بڑے اخبارات حملوں اور شدت پسندوں کے خلاف کارروائیوں میں آزادانہ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کو شائع نہیں کرسکیں گے۔
حکومت نے اس سے پہلے قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو قید کی سزا دینے کی تجویز دی تھی مگر مصری میڈیا کی جانب سے شدید ردعمل پر انہوں نے اس تجویز کر رد کردیا تھا۔
اس توثیق شدہ قانون میں ایک اور شق کا اضافہ کیا گیا ہے جس میں عدالتوں کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ پیشہ کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی جرم کی صورت میں ملزم کو ایک سال تک اس پیشے کے شعبہ جات میں کام کرنے سے روک سکتی ہیں۔
اس شق میں صحافت کا ذکر نہیں کیا گیا۔
اس قانون میں "دہشت گرد گروپوں" کی سربراہی اور ان کی مالی مدد کے الزام میں گرفتار افراد کو سزائے موت دینے کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔
جولائی 2013ء میں اسلام پسند صدر محمد مرسی کی حکومت کی معزولی کے بعد اقتدار میں آنے والے صدر مرسی کی حکومت میں سینکڑوں اسلام پسندوں کو اجتماعی سماعتوں میں سزائے موت سنا دی گئی ہے۔
ان سزا یافتہ افراد میں سے کئی افراد کو دوبارہ سماعت کی اجازت مل چکی ہے اور مرسی نے بھی اپنی سزائے موت کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔
-
مصر : رابعہ قتل عام کی برسی ، مظاہرین پراشک آور گیس کی شیلنگ
مصر میں پولیس نے مقتولین رابعہ العدویہ اسکوائر کی دوسری برسی کے موقع پر احتجاجی ...
مشرق وسطی -
داعش کا مصر میں کروٹ یرغمالی کو قتل کرنے کا دعویٰ
سخت گیر جنگجو گروپ دولتِ اسلامیہ عراق وشام (داعش) نے بدھ کو مصر میں اغوا کیے گئے ...
بين الاقوامى -
مصر: سربراہ القاعدہ کے بھائی کے خلاف عدالتی فیصلہ مؤخر
عدالت نے 10 شریک ملزمان کو دہشت گرد گروپ تشکیل دینے پر سزائے موت سنا دی
مشرق وسطی