سعودی عرب، یمن کی دوبارہ تعمیر کا مصمم ارادہ رکھتا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قرارداد 2216 کی بنیاد پر ہی یمن میں بحران کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ ان کا ملک یمن کی دوبارہ تعمیر کا مصمم ارادہ رکھتا ہے۔

اقوام متحدہ کی قرارداد 2216 عالمی ادارے کے باب 7 کے تحت منظور کی گئی تھی۔ اس قرارداد کے بموجب حوثی باغیوں اور معزول صدر علی عبداللہ صالح کے خلاف پابندیاں عاید کی گئی ہیں۔

لندن میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شام میں بشار الاسد کے لئے کوئی جگہ نہیں۔

اس برس مارچ سے سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحادی فوج ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا اور منحرف صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار فوج کے خلاف فضائی حملے کر رہے ہیں تاکہ بین الاقوامی طور پر تسلیم کردہ یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی کی حکومت کو اقتدار واپس دلایا جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں