شاہ سلمان 4 ستمبر کو وائٹ ہاؤس کا دورہ کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکی وائٹ ہاؤس نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ صدر براک اوباما سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کریں گے۔ یہ ملاقات چار ستمبر کو واشنگٹن میں ہو گی۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے امریکی صدر کے خصوصی طیارے 'ائر فورس ون' پر صحافیوں سے کو بتایا کہ صدر براک اوباما اور سعودی فرمانروا مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو مزید تقویت دینے سے متعلق بھی گفتگو کی جائے گی۔

شام اور یمن کی صورتحال بھی دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں زیر بحث آئے گی۔ نیز خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والی ایرانی کوششوں کو غیر مؤثر کرنے کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اقتدار سنبھالنے کے بعد شاہ سلمان کا یہ پہلا دورہ امریکا ہو گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں