مزاحمت کاروں، اتحادیوں کو تعز میں باغی حملوں کا سامنا
مارب اور الجوف میں طبل جنگ مناسب وقت پر بجے گا: منصور ھادی
یمن کے شہر تعز میں عوامی مزاحمت کاروں نے بھرپور کارروائی کے ذریعے شہر کے اہم مقامات کو باغیوں سے پاک کرا لیا ہے۔
دوسری جانب صالح نواز جنگجوؤں اور حوثی ملیشیا نے رہائشی آبادی پر بھاری اسلحے سے گولا باری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، جس کے باعث عام شہریوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کے علاوہ متعدد مکانات کو آگ لگنے کی بھی اطلاعات ہیں۔ مزاحمت کاروں نے حوثی باغیوں کی جانب سے بعض اہم مقامات پر دوبارہ قبضے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
اسی اثناء میں اتحادیوں کے لڑاکا طیاروں نے البیضاء، مارب، الحدیدہ، حجہ اور شبوہ میں بیحان اور عسیلان نامی قصبات پر فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا جس کی زد میں آ کر باغیوں کی کئی فوجی گاڑیاں تباہ اور دسیوں جنگجو ہلاک ہو گئے۔
یمنی صدر عبدربہ منصور ھادی نے کہا ہے کہ مارب اور الجوف گورنریوں میں طبل جنگ مناسب وقت پر بجے گا جس کے بعد ہماری فوج اور مزاحمت کاروں کا اگلا ٹھکانہ صنعاء کی طرف پیش قدمی ہو گا۔
انہوں نے مارب میں تھرڈ ملٹری زون کے کمانڈر جنرل عبدالرب الشدادی کو فون کیا تاکہ ان کی عسکری تیاریوں اور انتظامات کے بارے میں جانکاری حاصل کر سکیں۔
ایب کے علاقے میں مزاحمت کاروں اور حوثی اور صالح ملیشیا کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا۔ اس وقت العدین، حزم العدین اور جبل بعدان نامی ڈائریکٹیوریٹس میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ باغی ملیشیا العدین قصبے پر بھاری توپخانے سے گولے برسا رہے ہیں۔
-
صنعاء میں باغی ملیشیا پر اتحادیوں کی گولا باری
مزاحمت کاروں کی تعز میں وادی الضباب کی سمت پیش قدمی
بين الاقوامى -
جنوبی یمن میں لڑائی کے دوران دو اعلیٰ عہدے دار زخمی
تعز اور ایب میں یمنی فورسز اور حوثی ملیشیا کے درمیان شدید جھڑپوں کی اطلاعات
بين الاقوامى -
تعز کے 75 فیصد حصے پر مزاحتمی ملیشیا کا قبضہ
یمنی شہر تعز میں الضباب، الاربعین اور جبل الوعش کے محاذوں پر مزاحمتی جنگجووں اور ...
بين الاقوامى -
یمنی مزاحمت کاروں کو تعز میں اہم عسکری کامیابی
یمن کے اسٹرٹیجک اہمیت کے شہر تعز میں سرگرم عوامی مزاحمت نے صالح اور حوثی ملیشیا کے ...
بين الاقوامى -
یمن: تعز کے بیشترعلاقوں پر حکومت نواز ملیشیا کا کنٹرول
یمن میں صدر عبد ربہ منصورھادی کی حکومت کی بحالی کے لیے لڑنے والی عوامی مزاحمتی ...
بين الاقوامى -
یمن میں ہزاروں حوثی مخالف جنگجوئوں کی عسکری تربیت
زیرتربیت جنگجو تعز شہر کی لڑائی میں حصہ لیں گے
بين الاقوامى