یمنی مزاحمت کاروں کو تعز میں اہم عسکری کامیابی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن کے اسٹرٹیجک اہمیت کے شہر تعز میں سرگرم عوامی مزاحمت نے صالح اور حوثی ملیشیا کے 40 جنگجووں کو ہلاک اور 100 دوسروں کو زخمی کرنے کا دعوی کیا ہے۔ یہ جنگجو جبل صبر اور زیر نگین اہم پوزیشنز پر عوامی مزاحمت کاروں اور باغی ملیشیا کے درمیان جھڑپوں کے دوران ہلاک ہوئے۔

مزاحمتی ملیشیا کے کمان ذرائع نے بتایا کہ وہ اہم پہاری مراکز پر قبضہ کے بعد اسٹرٹیجک اہمیت کے جبل عروس کی جانب پیش قدمی کر رہے ہیں۔ مزاحمتی جنگجووں کے حملوں سے بچنے کے لئے فرار ہونے والے اہم حوثی کمانڈر اور جنگجووں کی تلاش کی خاطر آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب مختلف علاقوں سے بھی پرتشدد جھڑپوں کی اطلاعات آ رہی ہیں۔ درایں اثنا اتحادی فوج کے لڑاکا طیاروں نے تعز کے مغربی علاقے میں 35 انفرنٹری بریگیڈ کے فوجی اہمیت کے ٹھکانوں پر گولا باری کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں