ایران سفارتی آداب کی خلاف ورزی کر رہا ہے: کویت
خلیجی ریاست کویت کی حکومت نے ایران کی جانب سے ملک کے اندرونی معاملات میں مبینہ مداخلت کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ایران سفارتی آداب اور قرینوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کویت کے معاملات میں مداخلت کا مرتکب ہو رہا ہے۔
العربیہ ٹی وی کے مطابق کویتی وزارتِ خارجہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ وزارت خارجہ نے "العبدلی سیل" سے متعلق ایرانی سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ بیان مسترد کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کی جانب سے کویت میں قائم ایرانی سفارت خانے کو یہ پیغام ارسال کیا ہے کہ وہ اپنی سفارتی حدود کے اندر رہے اور حکومت کے معاملات میں دخل در معقولات سے اجتناب کرے۔ اگر ایران کو کسی ایشو پر اپنے رائے ظاہرکرنی ہے تو اس کے طے شدہ عالمی سفارتی آداب اور طریقہ کار کو اپنائے۔ ذرائع ابلاغ کے ذریعے تنازعات کو اچھالنے سے گریز کرے۔
سوشل میڈیا پر بھی ایران کی کویت کے اندرونی معاملات میں مداخلت پر کڑی تنقید کی گئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائیٹس پر عام شہریوں کے ساتھ ساتھ کویتی حکام نے بھی ایرانی سفارت خانے کے طرز عمل کو کویت کے اندرونی معاملات میں مداخلت قراردیا ہے۔
-
کویت: گیس فیلڈ سے متعلق رپورٹس پر ایرانی ناظم الامور کی طلبی
کویت میں وزارت خارجہ نے ایرانی سفارت خانے کے ناظم الامور کو طلب کیا ہے اور ان سے ...
بين الاقوامى -
کویت میں ضبط شدہ اسلحہ ایران سے لایا گیا تھا: میڈیا
کویتی میڈیا نے اپنی تازہ رپورٹس میں کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے ملک میں ضبط کیے گئے اسلحے ...
بين الاقوامى -
کویت میں تین دہشت گرد گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد
خلیجی ریاست کویت کی وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے ایک دہشت گرد گروپ ...
مشرق وسطی