'مدینہ ہوائی اڈے' پرعازمین حج کا شاندار استقبال
رواں سال فریضہ حج کی ادائی کے لیے دنیا بھر سے عازمین حج حجاز مقدس کی طرف رواں دواں ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر عازمین حج کے قافلے سرزمین مقدس پہنچ رہے ۔ مکہ مکرمہ اور جدہ کے علاوہ عازمین حج کی بڑی تعداد مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بھی اتر رہی ہے جہاں عازمین کو ہرممکن سہولت فراہم کی جاتی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کےمطابق مدینہ منورہ کے نئے ہوائی اڈے پر حجاج کرام کی آمد کے روح پرور مناظر دیکھے جا رہے ہیں۔ پھولوں کے ہار پہنے عازمین حج ہوائی اڈے کے ٹرمینل میں پہنچتے ہیں تو ان کا شاندار استقبال کیا جاتا ہے۔ سرزمین مقدس میں آمد کی خوشی سے عازمین حج اور ان کے ہمراہ آنے والے افراد کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو رواں ہوجاتے ہیں۔
خیال رہے کہ مدینہ منورہ میں شہزادہ محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ کا افتتاح گذشتہ ماہ صیام میں کیا گیا تھا۔ ہوائے اڈے پر عازمین حج کی مکمل مانیٹرنگ کے ساتھ انہیں مکہ مکرمہ پہنچانے کی ہر ممکن سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔ حج کے ایام دور ہونے کے باوجود حجاج کا رش غیرمعمولی ہے اور خیال ہے کہ آنے والے دنوں میں عازمین کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔
-
قائم مقام حج کے عوض اجرت لینا جائز ہے: امام مسجد نبوی
مسجد نبوی کے امام الشیخ صلاح البدیر نے کہا ہے کہ کسی دوسرے شخص کی جگہ مناسک حج کی ...
ایڈیٹر کی پسند -
عازمینِ حج کے لیے تین زبانوں میں پہلی ایپلی کیشن کا اجراء
معروف عالم حدیث اور شاہ فیصل ایوارڈ یافتہ اسکالر ڈاکٹر محمد مصطفیٰ اعظمی نے ...
ایڈیٹر کی پسند -
بلا اجازت فریضہ حج کی کوشش پر سزائوں کی منظوری
بھاری جرمانہ، املاک ضبطی اور ملک سے بیدخلی کی سزائیں دی جائیں گی
بين الاقوامى