.

کرین حادثہ، عالمی رہ نمائوں کی شاہ سلمان سے تعزیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

گذشتہ روز #مسجد_حرام میں ایک کرین کے المناک حادثے اور اس میں ہونے والے جانی نقصان پر پورا عالم اسلام سوگوار ہے۔ کرین حادثے پر عالمی رہ نمائوں اور کئی سربراہان مملکت نے خادم الحرمین الشریفین #شاہ_سلمان بن عبدالعزیز سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

سعودی عرب کی خبر رساں ایجنسی" واس" کے مطابق کئی عالمی رہ نمائوں نے ٹیلیفون پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے کرین حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔ #مصر کے صدر #عبدالفتاح_السیسی، بحرینی فرمانروا شاہ #حمد_بن_عیسیٰ آل خلیفہ، ترک صدر رجب #طیب_ایردوآن، متحدہ عرب امارات کے ولی عہد الشیخ #محمد_بن_زاید نے ٹیلیفون پر شاہ سلمان سے کرین حادثے پر تعزیت کی۔

اس کے علاوہ امیر #کویت #الشیخ_صباح_احمد_الصباح، کویتی ولی عہد الشیخ نواف احمد الجابر الصباح اور وزیراعظم الشیخ جابر المبارک الاحمد الصباح نے الگ الگ برقی پیغامات کے ذریعے شاہ سلمان اور پوری سعودی قوم سے افسوسناک حادثے میں تعزیت کی۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز خوفناک آندھی اور طوفان کے باعث مسجد حرام کے زیرتعمیر حصے میں لگی ایک کرین ٹوٹ کر نمازیوں پرآ گری تھی جس کے نتیجےمیں ایک سو سے زائد افراد شہید اور دو سوسے زائد زخمی ہوگئے تھے۔