سعودی عرب میں 24 ستمبر کوعیدالاضحیٰ منانے کا اعلان

حج کا رکنِ اعظم وقوفِ عرفہ بدھ 23 ستمبر کو ہوگا،حجاج خطبہ سماعت کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں حکام نے جمعرات 24 ستمبر کو عید الاضحیٰ منانے کا اعلان کیا ہے۔عیدالاضحیٰ 10 ذی الحجہ کو منائی جاتی ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری رؤیت ہلال کمیٹی نے اتوار کی شب ذوالحجہ کا چاند نظرنہ آنے کے بعد یہ اعلان کیا ہے۔اس کے مطابق منگل 15 ستمبر کو یکم ذی الحجہ ہوگی۔ذی الحجہ اسلامی (قمری) سال کا آخری مہینہ ہے۔اسلامی سال کے ہر نئے مہینے کا آغاز چاند نظر آنے کے بعد کیا جاتا ہے۔

سعودی حکام کا کہناہے کہ اس سال حج کا رکنِ اعظم وقوفِ عرفات بدھ 23 ستمبر کو ہوگا۔اس روز دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں مسلمان مکہ معظمہ کے نزدیک میدانِ عرفات میں جمع ہوں گے اور دیگر مناسک ادا کرنے کے علاوہ خطبہ حج سماعت کریں گے۔

عید الضحیٰ کے موقع پر مسلمان امام الانبیاء حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد میں اللہ کی راہ میں جانور ذبح کرتے ہیں۔حضرت ابراہیم علیہ السلام اللہ کی خوش نودی کے لیے اپنے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کو قربان کرنے پر تیار ہوگئے تھے اور مسلمان عید الاضحیٰ کے ایام میں انہی کی اس سنت کو زندہ کرتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں