روسی طیارے کی جانب سے ترک فضائی حدود کی خلاف ورزی

انقرہ میں وزارت خارجہ میں روسی سفیر کی طلبی، خلاف ورزی پر احتجاج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ترک وزارت خارجہ نے دعوی کیا ہے کہ انقرہ کے ایف سولہ لڑاکا جہازوں نے شام کی جنوب مشرقی سرحد کے قریب ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے روسی لڑاکا جہاز کو روکنے کے بعد اسے واپسی پر مجبور کر دیا۔

انقرہ میں وزارت خارجہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ ترکی میں روسی سفیر کو طلب کیا گیا ہے اور ان سے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا گیا ہے۔

روسی لڑاکا طیارے کی جانب سے ترک فضائی حدود کی مبینہ خلاف ورزی ایسے وقت میں ہوئی ہے کہ جب انقرہ کو ماسکو کی شام میں مداخلت پر اعتراض ہے۔ ترک صدر کے بقول شام میں مداخلت روس کی بہت بڑی غلطی ہے۔

فرانس روانگی سے قبل استنبول ہوائی اڈے سے اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوئے ایردوآن کا کہنا تھا کہ "روس کے شام سے متعلق اقدامات اور بمباری کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں