'محبت' نے روسی دوشیزہ کی زندگی بچا لی؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

مصر میں تین روز قبل روس کے ایک مسافر بردار جہاز کے گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں دو سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں مگر 'جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے' کے مصداق ایک روسی دوشیزہ اس طیارے پر سوار ہوتے ہوتے رہ گئیں اور یوں اس کی زندگی بچ گئی۔

روسی ٹیلی ویژن چینل کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ "زفیزدا" نامی ایک لڑکی بھی قاہرہ کے ہوائی اڈے پر موجود تھی اور اس نے بھی اسی پرواز کےساتھ واپس روس کے شہر سینٹ پیٹرس برگ لوٹنا تھا مگر جہاز کی روانگی سے کچھ ہی دیر قبل لڑکی کے مصری دوست نے اسے اپنا پروگرام تبدیل کرنے کو کہا۔ زفیزدا نے بتایا کہ اس کے مصری دوست نے اسے شادی کی تجویز دی جس کے بعد میں نے سینٹ پیٹرس برگ کے بجائے ماسکو جانے کا فیصلہ کیا تاکہ شادی کی تیاریوں کے بعد دوبارہ واپس شرم الشیخ پہنچا جا سکے۔

محبت کا انجام بہت کم اچھا ہوتا ہے مگر روسی دوشیزہ کو اس کی محبت کام آئی اور اس کی زندگی بچ گئی ورنہ وہ بھی موت کی راہ پر محو پرواز ہونا چاہتی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں