یمنی حوثیوں نے روس کے امدادی طیارے کو روک لیا

صنعا کے ہوائی اڈے پر امدادی سامان لانے والے طیارے کی ماسکو واپسی میں تاخیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں نے یمنی دارالحکومت صنعا کے ہوائی اڈے پر روس کے ایک امدادی طیارے کو روک لیا ہے اور اس کی ماسکو واپسی میں تاخیر کردی ہے۔اس طیارے پر 20 ٹن سے زیادہ امدادی سامان لدا ہوا تھا۔

سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل احمد العسیری نے العربیہ نیوز چینل کو بتایا ہے کہ ''حوثی ملیشیا نے بین الاقوامی توجہ حاصل کرنے کے لیے روس کے امدادی طیارے کو روانہ ہونے سے روک دیا ہے''۔

انھوں نے بتایا کہ ''یہ روسی طیارہ واپس دارالحکومت ماسکو جانے والا تھا اور عرب اتحاد نے امدادی سامان سے لدے اس طیارے کو صنعا کے ہوائی اڈے پر اترنے کی اجازت دی تھی''۔

درایں اثناء روسی وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ یہ طیارہ صنعا سے واپس ماسکو کے لیے اڑان بھرنے والا ہے۔اس پر یمنی دارالحکومت سے واپسی کے خواہاں پچھہتر افراد سوار ہیں۔

روسی وزارت کے مطابق اس طیارے پر خوراک اور خیموں سمیت یمن میں لڑائی سے متاثرہ افراد کے لیے 23 ٹن امدادی سامان بھیجا گیا تھا۔قبل ازیں جولائی میں روس نے اپنا ایک امدادی طیارہ یمنی دارالحکومت بھیجا تھا۔اس پر 46 ٹن سامان لدا ہوا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں