یمن: حضرموت میں کار بم حملے میں 15 فوجی ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن کے صوبہ حضر موت میں واقع تاریخی شہر شبام میں فوجی بیرکوں پر جنگجوؤں کے بم حملے میں پندرہ فوجی ہلاک اور شہریوں سمیت متعدد زخمی ہوگئَے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق جنگجوؤں نے شبام کے مغربی داخلی دروازے پر فوجیوں پر حملہ کیا ہے۔اس شہر کو ''صحرا کا مین ہٹن '' کہا جاتا ہے اور اس میں واقع تاریخی عمارت کو اقوام متحدہ کے تحت ادارے یونیسکو نے اپنے عالمی ورثے کا حصہ قرار دے رکھا ہے۔

مقامی حکام کے مطابق جنگجوؤں نے فوج کی ایک گشتی پارٹی کو پہلے سڑک کے کنارے نصب بم سے نشانہ بنایا تھا اور ایک خودکش بمبار نے اپنی بارود سے بھری کار کو رہائشی علاقے کے نزدیک واقع فوج کی چوکی پر دھماکے اڑا دیا ہے جس سے فوجی ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔فوری طور پر کسی گروپ نے اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں