تیونس: خودکش بمبار کی شناخت، 30 مشتبہ افراد گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

تیونس میں حکام نے دارالحکومت میں صدارتی محافظوں کی بس پر خودکش حملہ کرنے والے بمبار کو شناخت کرلیا ہے اور انتہا پسندی سے تعلق کے الزام میں تیس مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

تیونس کی وزارت داخلہ نے جمعرات کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ خودکش بمبار کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ سے ہوئی ہے۔اس کا نام حسان بن ہدی بن ملد عبدالعلی ہے۔اس کی عمر ستائیس سال تھی اور وہ دارالحکومت تیونس ہی میں رہتا تھا۔وہ مزدور طبقے سے تعلق رکھتا تھا اور ریڑھی لگاتا تھا۔

عراق اور شام میں برسر پیکار سخت گیر جنگجو گروپ داعش نے تیونس کے وسط میں گذشتہ منگل کو صدارتی محل کے محافظوں کی بس میں اس خودکش بم دھماکے کی ذمے داری قبول کی تھی۔اس بم دھماکے میں بارہ صدارتی محافظ اور حملہ آور ہلاک ہوگیا تھا۔

وزارت داخلہ نے ایک اور بیان میں اطلاع دی ہے کہ حکام نے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 526 چھاپہ مار کارروائیاں کی ہیں اور ان میں انتہا پسند گروپوں سے تعلق کے رکھنے کے الزام میں تیس مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ان سے بھاری تعداد میں ہتھیار بھی برآمد کیے گئے ہیں۔تاہم بیان میں یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ آیا ان مشتبہ افراد کا خودکش حملے سے بھی کوئی تعلق تھا یا نہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں