.

الریاض: جی سی سی کا سربراہ اجلاس،علاقائی امور پر غور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے لیڈروں کی دو روزہ کانفرنس شروع ہوگئی ہے۔اس میں علاقائی سلامتی سے متعلق ایشوز پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔

کانفرنس میں خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے لیڈر شریک ہیں۔سعودی عرب کے سرکاری ٹیلی ویژن نے جی سی سی کے اجلاس کی فوٹیج نشر کی ہے جس میں جی سی سی کے لیڈر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ساتھ اجلاس میں شریک ہیں۔

جی سی سی کے لیڈروں کی الریاض کے ہوائی اڈے پر آمد پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز ،ان کے بیٹے اور نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ،وزیرداخلہ اور ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف نے ان کا استقبال کیا۔

جی سی سی کے اس سربراہ اجلاس کے موقع پر ہی شام کی اعتدال پسند حزب اختلاف کے وفود کا بھی الریاض میں اجلاس ہورہا ہے۔جی سی سی کے سربراہان شامی تنازعے ،یمن میں جاری بحران اور ایران کے چھے بڑی طاقتوں کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے کے مضمرات کے حوالے سے امور پر غور کررہے ہیں۔