کعبۃ اللہ میں حطیم کی مرمت کا کام مکمل
مسجد الحرام میں کعبہ کے گرد حجر اسماعیل یا حطیم کے علاقے کو توسیع حرم منصوبے کے تحت سنگ مرمر لگا کر ایک نئی شکل دے دی گئی ہے۔
حطیم کعبہ کے گرد موجود ایک نیم دائرے کی صورت میں موجود ایک دیوار ہے جسے پہلے کعبہ کا حصہ سمجھا جاتا تھا۔ زائرین حج یا عمرے کے دوران اس کے اور کعبۃ اللہ کے گرد سات مرتبہ طواف کرتے ہیں۔ حرمین شریفین کے جملہ امور کے ذمہ دار ادارے کے اسسٹنٹ انڈرسیکریٹری مشہور بن محسن الحارثی کا کہنا تھا کہ حطیم میں سنگ مرمر لگانے کا کام دو ہفتوں تک جاری رہا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کعبہ کی نچلی دیوار کا سنگ مرمر بھی تبدیل کیا جارہا ہے۔ اسی دیوار کے ساتھ غلاف کعبہ یا کسوہ لٹکایا جاتا ہے۔ الحارثی کا کہنا تھا کہ کعبہ کی دیوار کا سنگ مرمر گل گیا تھا، پیلا پڑ گیا تھا اور اسے پالش یا دھونے سے اس کی مرمت کرنا ممکن نہیں تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ مزید کچھ دنوں میں ادارہ مقام ابراہیم کی مرمت کا کام شروع کردے گا۔ مقام ابراہیم میں وہ تاریخی پتھر موجود ہے جس پر کھڑے ہو کر حضرت ابراہیم کعبۃ اللہ کی تعمیر کرتے تھے اور بعد میں اسی پتھر پر کھڑے ہو کر لوگوں کو عبادت اور حج کے لئے بلاتے تھے۔
حج اور عمرے کی عبادات کے مطابق زائرین کو دو رکعات نماز مقام ابراہیم کے پیچھے یا اس کے نزدیک ادا کرنا ہوتی ہے۔
یہ مقام ایک میٹر تک بلند ہے اور اس کو شیشے اور تانبے سے ڈھانپا گیا ہے۔
-
حرم کا میزنائن فلور طواف ٹریک معذوروں کے لئے مختص
مسجد حرام اور بیت اللہ کی توسیع کے جاری منصوبے میں میزنائن فلور پر 10 میٹر چوڑا ...
ایڈیٹر کی پسند -
حرم مکہ میں اسمارٹ الیکٹرانک سروسز کا آغاز
منصوبے سے حجاج ومعتمرین سمیت عام شہری بھی مستفید ہوں گے
ایڈیٹر کی پسند -
مسجد حرام میں ہنگامی اخراج کےدروازے لگانے کا فیصلہ
حرمین شریفین کے نگراں ادارے نے حرم مکی بالخصوص #مسجد_حرام کے اہم مقامات پر نمازیوں ...
بين الاقوامى -
مسجد حرام کا مطاف توسیعی منصوبہ آخری مراحل میں داخل
35000 مزدور اور کاریگر منصوبے کی جلد از جلد تکمیل میں مصروف ہیں
مشرق وسطی -
مسجد حرام میں تین نئے مؤذن حضرات کا تقرر
نئی تقرریوں سے مؤذن حضرات کی تعداد 17 ہو گئی
ایڈیٹر کی پسند -
برسات سیزن کی آمد، مسجد حرام کے لیے جامع پلان تیار
سعودی عرب میں حرمین شریفین کے نگران ادارے نے موسم برسات کی آمد سے پیشتر معتمرین ...
مشرق وسطی