مسجد حرام میں عالمی تکنیکی سروسز کا اطلاق
الحرمین الشریفین کے آپریٹنگ وبحالی سے متعلق امور کے نگران ادارے کی جانب سے اللہ کے مہمانوں کے لیے چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر خدمات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ ادارے کا مرکزی کنٹریکٹر مسجد حرام میں آپریٹنگ و بحالی کے امورکی نگرانی کے ساتھ ساتھ مسجد میں جدید اعلیٰ اور عالمی تکنیکی سروسز مہیا کر رہا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مسجد حرام میں آپریٹنگ وبحالی سے متعلق ادارے کے ڈائریکٹر جنرل انجنینئر فارس بن مفوز الصاعدی نے بتایا کہ پچھلے سال حج سیزن میں مسجد حرام میں جن مسائل کی نشاندہی کی گئی تھی انہیں احسن طریقے سے حل کیا جا رہا ہے۔ مسجد حرام میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔ اگر کسی وجہ سے معمول کی بجلی میں تعطل پیدا ہوتا ہے تو مسجد حرام کے لیے مختص ریزرو پاور جنریٹرز کی مدد سے بجلی چلا دی جاتی ہے۔ رضاکاروں کی ایک ٹیم فیلڈ میں بھی کام کر رہی ہے جو مسجد حرام میں کہیں بھی پیش آنے والے کسی مسئلے یا ضرورت کے بارے میں متعلقہ حکام کو آگاہ کرتی ہے جس کا بروقت حل تلاش کر لیا جاتا ہے۔
انجینیر الصاعدی نے بتایا کہ آپریٹنگ وبحالی سے متعلق امور کا نگراں ادارہ 13.8 کل واٹ بجلی کی فراہمی یقینی بنا رہا ہے۔ مسجد حرام میں بحالی سے متعلق 11 اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ ان میں اجیاد کے مقام پر مرکزی ایئر کنڈیشن، 80 ہزار مکعب میٹر پانی ذخیرہ کرنے کے ٹینک، ریزرو الیکٹرک سپلائی مرکز، زمزم کا ذخیرہ کرنے کے لیے شاہ عبدالعزیز سبیل، غؒلاف کعبہ کا کارخانہ، حرم مکی کا مرکزی مکتبہ [لائبریری]، 10ہزار مکعب میٹر گنجائش کی حامل زمزم کی ٹینکی، حرمین شریفین نمائش اور مسجد حرام کے مرکزی سیکرٹریٹ جیسے اہم مراکز بھی بحالی سے متعلق ادارے کی نگرانی میں قائم ہیں۔
معذور اور خصوصی توجہ کے مستحق افراد کی نقل وحرکت کے لیے مسجد حرام میں برقی وہیل چیئرز کے ساتھ ساتھ برقی زینوں کا بھی چوبیس گھنٹے انتظام موجود ہے تاکہ معذور نمازیوں، معتمرین اور حجاج کو کسی قسم کی مشقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
-
مسجد حرام میں معتمرین کے لیے 30 جدید سروسز کا تحفہ
مسجد حرام میں انٹرنیٹ اور موبائل چارجنگ کی بھی سہولت
ایڈیٹر کی پسند -
برسات سیزن کی آمد، مسجد حرام کے لیے جامع پلان تیار
سعودی عرب میں حرمین شریفین کے نگران ادارے نے موسم برسات کی آمد سے پیشتر معتمرین ...
مشرق وسطی -
مسجد حرام میں ہنگامی اخراج کےدروازے لگانے کا فیصلہ
حرمین شریفین کے نگراں ادارے نے حرم مکی بالخصوص #مسجد_حرام کے اہم مقامات پر نمازیوں ...
بين الاقوامى -
مسجد حرام کا مطاف توسیعی منصوبہ آخری مراحل میں داخل
35000 مزدور اور کاریگر منصوبے کی جلد از جلد تکمیل میں مصروف ہیں
مشرق وسطی -
مسجد حرام میں تین نئے مؤذن حضرات کا تقرر
نئی تقرریوں سے مؤذن حضرات کی تعداد 17 ہو گئی
ایڈیٹر کی پسند -
مسجد حرام میں کرین حادثہ کیسے رونما ہوا؟ ویڈیو دیکھیں
جُمعہ کی شام موسم کی خرابی کے باعث #مسجد_حرام کے زیرتعمیر حصے میں لگی ایک کرین کے ...
ایڈیٹر کی پسند