پاکستانی سرحد کے قریب بھارتی ایئر بیس پر حملہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

بھارتی پنجاب کے شہرپٹھان کوٹ کے ایئر بیس پر نامعلوم دہشت گردوں نےحملہ کردیا جس میں 4 حملہ آور اور دو فوجی ہلاک ہو گئے۔ سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کےدرمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ دہشت گرد فوجی وردی پہنے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر بیس اور اطراف کا علاقہ سیل کر دیا گیا ہے، ہیلی کاپٹرز فضا میں اڑ رہے ہیں جبکہ فوج کے کمانڈو یونٹ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ دہشت گرد پولیس وین میں ایئر بیس میں داخل ہوئے، حملے میں 6 سے7 حملہ آور ملوث ہیں۔ دہشت گرد ایئر بیس کےقریب عمارت میں چُھپے ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور پولیس وین چھین کر فضائی اڈے میں داخل ہوئے، کچھ متضاد اطلاعات ہیں کہ دہش گردوں نےفوج کی گاڑی ہائی جیک کی۔ سرچ آپریشن جاری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں