تُرکی نے منشیات اسمگلنگ کی خطرناک سازش ناکام بنا دی

کشتی پر لادی 13 ٹن منشیات برآمد، 10 ملزم گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

ترکی کی انسداد منشیات پولیس اور کوسٹ گارڈ حکام نے ایک مشترکہ کارروائی میں کھلے سمندر میں ایک کارروائی کے دوران یورپ کو بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی سازش ناکام بناتے ہوئے 13 ٹن منشیات ضبط کرتے ہوئے 10 مشتبہ اسمگلروں کو حراست میں لے لیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق منشیات اسمگلنگ کی سازش ناکام بنانے کے لیے اس آپریشن میں ہیلی کاپٹروں نے بھی حصہ لیا جو مسلسل مشتبہ کشتی کی نگراتی کرتے رہے۔ یہ کارروائی لیبیا کی شمال مشرق طبرق بندرگاہ کے قریب عالمی پانی میں کی گئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ بولیویا کی جس کشتی کو پکڑا گیا ہے وہ ایک ترک بحری جہاز کے ساتھ کام کر رہی تھی۔

ترک محکمہ انسداد منشیات کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بھاری مقدار میں منشیات کی اسمگلنگ روکنے کی کارروائی انسداد منشیات پولیس نے انٹیلی اداروں کی فراہم کردہ مصدقہ اطلاعات کی روشنی میں کی گئی۔ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ منشیات سمندر کے راستے یورپی ملکوں کی طرف لے جائی جا رہی تھی تاہم ترک حکام نے بروقت کارروائی کر کے اسے ناکام بنا دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کو خفیہ اداروں کی جانب سے اطلاع دی گئی تھی کہ شام کی ایک بندرگاہ کے قریب سے ایک کشتی گذر رہی ہے جس پر منشیات سے بھرے سیکڑوں بیگ لادے گئے ہیں۔ یہ منشیات ممکنہ طور پر یورپی ملکوں کی طرف لے جائے جا رہی ہے۔ اس پر ترک کوسٹ گارڈ اور انسداد منشیات پولیس نے مشکوک کشتی کی فضائی نگرانی شروع کر دی اور عالمی سمندر میں اسے گھیرے میں لے کر روک لیا گیا۔ پولیس نے کشتی کی تلاشی لی تو اس میں 13.6 ٹن منشیات برآمد کرکے کشتی ضبط کر لی اور اس میں سوار دس افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ گرفتار کیے افراد مختلف ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موسم کی خرابی کے باوجود منشیات کی اسمگلنگ روکنے کا آپریشن کامیاب رہا جس میں پولیس کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور نہ اس کارروائی میں کوئی جانی نقصان ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کشتی میں داخل ہونے کے بعد پولیس نے اس کا الیکٹرک سسٹم بند کر دیا تھا اور اس کے تمام مواصلاتی سسٹم جام کر دیے تھے جس کے بعد کشتی میں موجود عناصر کا کسی سے رابطہ ممکن نہیں رہا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں