امریکی ریاست مشی گن میں فائرنگ، 6 افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی شب ریاست مشی گن کے علاقے کالا مازو کاؤنٹی فائرنگ کے ایک واقعے میں چھے افراد ہلاک ہو گئے۔

ایک سرکاری اہلکار نے امریکی چینل 'فاکس نیوز' کو بتایا کہ چھ افراد کراکر باریل نامی ریستوران اور گاڑیوں کے ایک شو روم میں گولیاں لگنے سے ہلاک ہوئے۔

عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص پچاس سالہ سفید فام شہری تھا اور وہ نیلے رنگ کی شیورلیٹ گاڑی میں فرار ہوا۔ وہ گاڑی سے اندھا دھند فائرنگ کر رہا تھا۔

سرکاری اہلکار کے مطابق تمام گولیاں ایک ہی شخص نے چلائیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ گاڑی میں سوار ایک شخص نظر آنے والے ہر شخص پر گولیاں چلا رہا ہے اور انہیں قتل کر رہا ہے۔ میں کہنا چاہتا ہوں کہ وہ سفاک قاتل کا روپ دھارے ہوئے ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں