سعودی عرب : "داعشیوں" کے ہاتھوں قریبی عزیز کا قتل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سوشل میڈیا پر ہفتے کی صبح سے ایک اندوہ ناک وڈیو کلپ گردش کر رہا ہے جس میں سعودی عرب میں داعشیوں کو اپنے ایک عزیز کو قریب سے فائرنگ کا نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

وڈیو کی ابتدا میں کالے کپڑوں میں ملبوس دو افراد داعش کے سربراہ البغدادی کی بیعت کے الفاظ دہرا رہے ہیں... ساتھ ہی انہوں نے اس پہلی غداری کے واقعے کا بھی ذکر کیا ہے جس میں مملکت کے ضلع الشملی میں دو داعشیوں سعد العنزی اور عبدالعزیز العنزی نے اپنے چچا زاد بھائی (سابق داعشی) کو قتل کر ڈالا تھا۔

وڈیو میں دونوں داعشیوں کی جانب سے ان جملوں کے اختتام کے بعد... مملکت میں بریدہ شہر کو ضلع عنیزہ سے ملانے والی ہائی وے کے نزدیک تین داعشیوں کو القصیم صوبے میں ہنگامی فورسز کے ایک فوجی اہل کار کو گاڑی سے باہر کھینچتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب کہ وہ ان کی گرفت سے چھٹکارے کی کوشش کررہا ہے۔ اس دوران ایک داعشی نے مذکورہ اہل کار کو اپنے بھاری ہتھیار سے چار گولیاں مار دیں۔

داعش کی جانب سے جاری کیے گئے وڈیو کلپ میں جس کو سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلایا جارہا ہے ... نشانہ بنائے جانے والے اہل کار سمیت تمام افراد کو نام کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔

نئی درد ناک وڈیو نے لوگوں کے ذہنوں میں اس کلپ کی یاد تازہ کردی ہے جس میں الشملی ضلع کے رہائشی سعد نے عید الاضحیٰ کے روز اپنے چچا زاد بھائی کو نشانہ بنا کر قتل کر ڈالا تھا.. اس واقعے نے سعودی معاشرے کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں