ڈینش ولی عہد کی شاہ سلمان سے ملاقات
ڈنمارک کے ولی عہد شہزادہ فریڈریک ہنریک انڈریے نے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ اتوار کو خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ریاض میں شاہی محل میں ملاقات کی۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ڈینش ولی عہد کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہ نماؤں نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور تجارتی روابط کو فروغ دینے سے بھی اتفاق کیا۔