ہالی ووڈ میں سنسنی خیز واقعہ: جیمز ہانڈی کو چاقو سے قتل کر دیا گیا،ملزم گرل فرینڈ کا بیٹا
معروف امریکی اداکار جیمز ہانڈی کے قتل نے ہالی ووڈ میں شدید صدمے کی لہراس وقت دوڑا دی، جب لاس اینجلس پولیس نے تصدیق کی کہ وہ کیلیفورنیا میں اپنے گھر پر ہونے والے ایک ''پُراسرار حملے'' کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
پولیس کے مطابق 81 سالہ جیمز ہانڈی کو لوس اینجلس کے پوش علاقے ٹارزانا میں واقع ان کے گھر کے سامنے والے باغ میں بے ہوش اور شدید خون بہتے ہوئے پایا گیا۔
انہیں سینے میں متعدد بار چاقو سے وار کیے گیے تھے۔انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور بعد ازاں ان کی موت کی تصدیق کر دی گئی، جیسا کہ ''نیو یارک پوسٹ'' نے رپورٹ کیا۔
حکام کے مطابق کیس کی ابتدائی تفتیش اس وقت شروع ہوئی ،جب ایمرجنسی سینٹر کو ایک مشکوک کال موصول ہوئی جس میں مبہم اور غیر معمولی جملے شامل تھے۔
پولیس کے بیان کے مطابق کال کرنے والے نے کہا: میں ابنِ انسان ہوں، میں نے ابھی گناہ کے ایک آدمی کو قتل کیا ہے۔اس بیان کے بعد پولیس نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی۔
گرل فرینڈ کا بیٹا
پولیس نے 44 سالہ مائیکل گلیڈہل کو گرفتار کر لیا ہے، جس کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ مقتول اداکار کی گرل فرینڈ کا بیٹا ہے اور اسی گھر میں رہائش پذیر تھا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق جب پولیس موقع پر پہنچی تو ملزم نے خود راستہ روک کر اہلکاروں کو بتایا کہ وہی اس کیس میں مطلوب شخص ہے، جس کے بعد اسے فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا۔
بعد ازاں مائیکل گلیڈہل کو وین نائس جیل منتقل کیا گیا، جہاں اس پر قتلِ عمد کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
حکام نے اس کی ضمانت دو ملین ڈالر مقرر کی ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ واقعے کے محرکات کے بارے میں ابھی تک کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آئیں۔
گرل فرینڈ کی خاموشی ٹوٹ گئی
دوسری جانب جیمز ہانڈی کی گرل فرینڈ نے اپنے بیٹے پر قتل کا الزام عائد ہونے کے بعد پہلی مرتبہ خاموشی توڑ دی ہے۔ انہوں نے کہا: میں جیمز سے بھی محبت کرتی تھی اور اپنے بیٹے سے بھی۔ میں اب بھی یقین نہیں کر پا رہی کہ یہ سب ہوا ہے… مجھے یقین نہیں آتا کہ میرا بیٹا ایسا کر سکتا ہے۔ میں صرف کوشش کر رہی ہوں، اس کے بعد وہ جذباتی ہو کر خاموش ہو گئیں اور اپنے گھر میں داخل ہو گئیں۔
رپورٹس کے مطابق مائیکل گلیڈہل کے پڑوسیوں نے بھی اس کے رویے کو بعض اوقات عجیب اور مشکوک قرار دیا ہے، جیسا کہ ''دی کیلیفورنیا پوسٹ'' نے رپورٹ کیا۔
جیمز ہانڈی کو ہالی ووڈ کے ان نمایاں اداکاروں میں شمار کیا جاتا ہے، جنہوں نے چھ دہائیوں سے زائد عرصے تک فلمی صنعت میں کام کیا اور متعدد کامیاب فلموں کا حصہ رہے۔
ان کی آخری نمایاں پیشی 2022 کی فلم ''ٹاپ گن: ماورک'' میں تھی، جس میں انہوں نے ''جیمی'' کا کردار ادا کیا تھا اور ان کے ساتھ اداکارہ جینیفر کونیلی بھی شامل تھیں۔
-
وائٹ ہاؤس: ایرانی فٹبالرز کو امریکہ کے ویزے جاری کر دیے گئے
وائٹ ہاؤس کی طرف سے جمعہ کے روز سرکاری طور پر مغربی خبر رساں ادارے ' روئٹرز ' کو ...
بين الاقوامى -
آبنائے ہرمز بند ہوئی تو امریکہ نتائج بھگتے گا:پاسدارانِ انقلاب کی وارننگ
ایران کے قشم اور گورک جزائر میں ساحلی ریڈار تنصیبات پر امریکی حملے ایران کی جانب ...
بين الاقوامى -
اسرائیل کی جانب سے امریکہ پر نگرانی وجاسوسی میں اضافہ: پینٹاگون رپورٹ
اگرچہ اسرائیل اور امریکہ کے درمیان قریبی اتحاد موجود ہے، تاہم باخبر ذرائع کے مطابق ...
مشرق وسطی