لبنانی فوج کی شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپ، نو افراد ہلاک
لبنان کے ایک سیکیورٹی عہدیدار کے مطابق لبنانی فوج کی شام کی سرحد کے قریب شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی ہے جس میں ایک فوجی اور آٹھ مسلح افراد ہلاک ہوگئے۔
عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر عالمی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ "لبنان کے قصبے راس بعلبک میں دہشت گردوں اور لبنانی فوج درمیان جھڑپوں کا سلسلہ صبح 3 بجے کے قریب شروع ہوا۔" اس موقع پر شدت پسندوں کے گروپ کی شناخت نہیں ہوسکی۔
عہدیدار کے مطابق علاقے میں اس جھڑپ کے بعد صورتحال پر امن ہوگئی ہے اور جھڑپ میں زخمی ہونے والے آٹھ فوجیوں کو مقامی ہسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔
لبنانی فوج نے راس بعلبک کے قریب شدت پسندوں کے ساتھ تواتر سے جھڑُپیں کی ہیں۔ پچھلے سال کے دوران ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم پانچ فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔
اس کے علاوہ اگست 2014 میں لبنانی فوج نے راس بعلبک کے قریب واقع ارصل کے علاقے میں داعش اور القاعدہ نواز النصرہ فرنٹ کے ساتھ لڑائی کی تھی۔ داعش اور النصرہ فرنٹ نے اپنی پسپائی کے دوران 30 لبنانی فوجی اور پولیس اہلکار اغوا کرلئے تھے۔
طویل مذاکرات کے بعد ان میں 16 افراد کو ماہ دسمبر کے دوران لبنانی جیل میں قید شدت پسندوں کی رہائی کے بدلے چھڑوا لیا گیا تھا۔
-
پاناما میں حزب اللہ کے لیے منی لانڈرنگ پر لبنانی گرفتار
لاطینی امریکا کے ملک پاناما میں ایک مشتبہ لبنانی کو شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے لیے ...
بين الاقوامى -
لبنانی حکومت سے حزب اللہ کو نکیل ڈالنے کا مطالبہ
سعودی عرب پر تنقید قابل قبول نہیں: جعجع
مشرق وسطی -
لبنان : بھگوڑے گلوکار جنگجو کو پانچ سال قید کی سزا
لبنان کی ایک عدالت نے سابق پاپ اسٹار فضل شاکر کو فرقہ واریت پھیلانے کے جُرم میں ...
مشرق وسطی