کینیڈا: پاکستانی نوجوان کے جنازے پر فائرنگ، 4 ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

کینیڈا کی پولیس کے مطابق شہر کالگری میں ایک پاکستانی نوجوان کے جنازے کے فورا بعد قبرستان کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

کینیڈا کی 'رائل گھڑسوار' پولیس کے سارجنٹ جیک پوئیٹراس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کا یہ واقعہ 'کوکرین' کے علاقے میں پیش آیا اور زخمی ہونے والے افراد کو مقامی اسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے قبرستان میں ایک جنازہ ہوا اور اس کے بعد اس میں شامل افراد کا ایک گروپ موقع پر ہی موجود تھا کہ ان پر فائرنگ کردی گئی۔

اس قبرستان کے انچارج ظہیر عثمان کا کہنا ہے کہ ایک 21 سالہ پاکستانی نوجوان کے جنازے کے بعد یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ فائرنگ سے کچھ دیر قبل ہی وہاں سے روانہ ہوئے تھے۔

عثمان کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں اس فائرنگ کے واقعہ کا مرحوم سے کوئی لینا دینا نہیں تھا۔

اس موقع پر کالگری کی جامع مسجد کے امام سید سہروردی کا کہنا ہے کہ انہوں نے جنازے میں شریک دو افراد سے بات کی ہے اور انہیں شبہ ہے کہ یہ فائرنگ جرائم پیشہ افراد نے کی ہے۔ سہروری کا کہنا تھا "یہ واقعہ نفرت کی بجائے جرائم پیشہ افراد کی جانب سے یا انتقامی کارروائی لگتی ہے۔"

سید سہروردی نے بتایا کہ یہ جنازہ ایک پاکستانی نوجوان حمزہ نذیر کا تھا جن کے خاندان کو وہ ذاتی طور پر جانتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں نوجوان کی وجہ موت کے بارے میں علم نہیں ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں