یورپی یونین اور نیٹو کے ہیڈکوارٹر کے دیس میں "ناکام سیکورٹی" !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

بیلجیئم کی حکومت کو ان دنوں شدید تنقید کا سامنا ہے۔ اس کی وجوہات میں ایک تو سیکورٹی اداروں کا ناکام ہونا اور دوسرا یہ کہ اس نے برسلز میں خونی حملوں سے بچاؤ کا قیمتی موقع ضائع کردیا، بالخصوص پیرس حملوں کے مرکزی مشتبہ ملزم صلاح عبدالسلام کی گرفتاری کے بعد۔

مبصرین کے مطابق اگر عبدالسلام کے ساتھ مناسب طریقے سے پوچھ گچھ ہوتی تو کافی انٹیلجنس معلومات مل سکتی تھیں اور ان کی بنیاد پر اس کے ساتھیوں تک پہنچ کر حملوں کو روکا جاسکتا تھا۔

برسلز ایئرپورٹ اور میٹرو اسٹیشن پر ہونے والے خودکش اور بم دھماکوں سے داعش تنظیم کے سامنے بیلجیئن حکام کی لاچاری ظاہر ہوگئی، خواہ سیکورٹی انٹیلجنس کے خبردار رہنے کی سطح کتنی ہی بلند ہو۔

انٹیلجنس ادارہ افرادی قوت کی شدید کمی سے دوچار ہے۔ اس کے اہل کاروں کی تعداد 700 کے قریب ہے اور انہیں 1 کروڑ 10 لاکھ آبادی والے ملک میں اپنی ذمہ داریاں سرانجام دینے میں مسائل کا سامنا ہے۔

پولیس کا ادارہ بھی مکمل مطلوبہ اہلیت کے مقابل 20 فی صد کمی کا شکار ہے۔ اس کے علاوہ سیکورٹی نظام کے مختلف ممالک کے ساتھ رابطوں اور تعاون میں فقدان ہے۔ اس کی بنیادی وجہ زبان کی تقسیم ہے جہاں بیلجیئم کو فرانسیسی اور ڈچ دو زبانوں کے بیچ امتیازی حیثیت حاصل ہے۔

اگرچہ کمزور انٹیلجنس معلومات اور جلد ممکنہ حملوں سے متعلق شواہد کی عدم موجودگی نے حکومت کو برسلز کی بندش سے روک دیا جب کہ نومبر میں پیرس حملوں کے بعد وہ ایسا کرچکی تھی۔ تاہم سیکورٹی مبصرین کا یہ چبھتا سوال اپنی جگہ باقی ہے کہ (ایئرپورٹ پر حملے کے بعد) میٹرو اسٹیشن کو بند کرنے میں حکام نے تقریبا ایک گھنٹے کی تاخیر کیوں کی جب کہ اس اقدام کو جلد کرنے سے مزید ہلاکتوں سے بچنا ممکن تھا۔

دوسری جانب بیلجیئم کی حکومت نے مشتبہ افراد کے تعاقب اور ان تک پہنچنے کے لیے انٹرنیٹ پر زیادہ توجہ دی ہے اور اس سلسلے میں اس نے ٹیلی کمیونی کیشن کی کمپنیوں کو رقوم بھی پیش کی ہیں۔ اس کے علاوہ حکومت نے متعلقہ قانونی اصلاحات کا سلسلہ بھی شروع کیا ہے۔ یہ تمام امور ایک طرف مگر ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ یورپی یونین اور نیٹو کے صدر دفاتر کی میزبانی کرنے والے اس ملک میں سیکورٹی اصلاحات میں سالوں لگ سکتے ہیں اور یہ راتوں رات ہر گز نہیں ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں