یمن: حوثی باغی اپنے دوسرے اہم گڑھ سے محروم
حکومتی فورسز کی اہم کامیابی
#یمن میں حکومتی فوج اور اس کی حامی نجی ملیشیا کی تازہ کارروائیوں کے نتیجے میں پانچ سال سے #حوثی باغیوں کے زیرقبضہ #الجوف گورنری کے الصفراء شہر کو باغیوں سے چھڑا لیا گیا ہے۔ الصفراء حوثی باغیوں کا صعدہ کے بعد دوسرا اہم ترین گڑھ اور دفاعی اعتبار سے نہایت اہمیت کا حامل مقام سمجھا جاتا ہے۔ الصفراء میں حوثیوں کی شکست باغیوں پر کاری ضرب کے مترادف ہے کیونکہ ایران نواز حوثی باغی گذشتہ پانچ سال سے اس علاقے پر قابض تھے۔
یمن کے مقامی ذرائع کے مطابق حکومتی فورسز اور مزاحمتی ملیشیا نے طویل لڑائی کے بعد باغیوں کو ان کے دوسرے اہم ترین گڑھ سے نکال باہر کیا ہے۔ حکومتی فورسز نے نہ صرف الصفراء کے علاقے کو باغیوں سے خالی کرا لیا بلکہ اس کے آس پاس میں واقع کئی اہم مقامات بھی باغیوں سے چھین لیے ہیں۔ الصفراء اور مضافاتی علاقوں کے چھن جانے کے بعد حوثی باغیوں اور #علی_صالح ملیشیا کی #صنعاء گورنری کے علاقے نھم سے جوف تک پھیلی سپلائی لائن بھی منقطع ہوگئی ہے۔
الصفراء پر حکومتی فورسز کے کنٹرول کے بعد الجوف اور اس کے قرب وجوار کے علاقوں کا محاصرہ توڑنے کی بھی راہ ہموار ہوچکی ہے۔ الصفراء سے بے دخل ہونے والے حوثی باغی اب الجوف کے مختلف محاذوں میں منقسم ہوچکے ہیں۔ باغی اپنے دوسرے ٹھکانوں تک پہنچنے کے لئے دور دراز کے صحرائی راستے اختیار کرنے پر مجبور ہیں۔
ادھر الجوف کے گورنر حسین العواضی کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا نے حکومتی فورسز کی پیش قدمی روکنے کے لیے شہر کے گرد 30 ہزار سے زاید بارودی سرنگیں بچھا دی ہیں۔ اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے العواضی کا کہنا تھا کہ باغیوں کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگیں فورسز کی پیش قدمی میں رکاوٹ بن رہی ہیں جس کے نتیجے میں مختلف گورنریوں کو آزاد کرانے کا عمل متاثر ہوا ہے۔
-
یمن بھر میں 10 اپریل سے جنگ بندی ہو گی: اقوام متحدہ
یمنی حکومت اور حوثی باغیوں میں 18 اپریل کو کویت میں مذاکرات ہوں گے
بين الاقوامى -
یمنی حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق
یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت اور حوثی شیعہ باغیوں کے درمیان مذاکرات ...
بين الاقوامى -
خمینی فتوی اور یمن میں زکوٰۃ و مساجد کے مال کی لوٹ مار
حوثی باغی جنگی مقاصد کے لیے سنی مساجد کا مال لوٹنے میں ملوث
بين الاقوامى -
تعز میں خوراک کے ساتھ فوجی ساز وسامان روانہ
حکومتی فوج کے حملے میں مزید 22 حوثی باغی ہلاک
مشرق وسطی -
یمنی فوج نے تعز کا جنوب، مغربی سمت محاصرہ ختم کرا لیا
دارلحکومت صنعاء میں حوثی نواز قبائلی سرداروں میں پھوٹ پڑ گئی
مشرق وسطی -
ایران یمنی بحران سے دور ہی رہے : حوثی رہ نما
یمن میں صدر عبد ربہ منصور ہادی کی وفادار فوج کے خلاف برسرپیکار حوثی شیعہ باغیوں کے ...
بين الاقوامى