سعودی شہری کی جان بچانے والے پاکستانی کی حوصلہ افزائی!

ولی عہد شہزادہ محمد نایف کی حکام کو شوکت امین سے بھرپور تعاون کی ہدایت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز نے حالیہ بارشوں کے دوران سیلابی ریلے میں ڈوبتے ہوئے ایک سعودی شہری کی زندگی بچانے والے پاکستانی نوجوان شوکت امین کی حوصلہ افزائی کے لیے اس کے ساتھ بھرپور مالی تعاون کا حکم دیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ نے اخبار ’’الریاض‘‘ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ولی عہد کی جانب سے وادی تثلیث میں ڈوبتے ہوئے سعودی شہری فہد القحطانی کی زندگی بچانے میں اس کی مدد کرنے والے شوکت امین کا شکریہ ادا کیا ان کے ساتھ بھرپور مالی تعاون کا وعدہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں وادی تثلیث میں ایک مقامی شہری کی گاڑی سیلابی پانی کے ریلے میں پھنس گئی تو وہ خوف کے مارے اپنی گاڑی کی چھت پر چڑھ گیا اور مدد کے لیے پکارنے لگا۔ اس کی زندگی خطرے میں تھی۔ شہری دفاع کا عملہ بھی اسے بچانے کے لیے ابھی کچھ نہ کر پایا تھا کہ ایک بہادر پاکستانی شوکت امین نامی نوجوان نے اپنے سعودی بھائی کی زندگی بچانے کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈال کر اسے پانی سے نکال لیا۔ اس پر سعودی حکام اور عام شہریوں کی جانب سے بھی شوکت کو بھرپور داد تحسین پیش کی گئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں