ایردوآن کی بیٹی کی شادی کے لیے سخت حفاظتی انتظامات
میاں نواز شریف شادی میں بطور گواہ اپنے اہل خانہ سمیت شریک ہوئے
استنبول میں ہفتے کے روز ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کی سب سے چھوٹی بیٹی سُمیہ کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ تقریب میں پاکستان کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ذاتی طور پر شریک تھے۔ انہوں نے شادی کے گواہ کے طور پر شادی کی دستاویز پر دستخط کئے۔
ترک میڈیا کے مطابق تقریب میں 6 ہزار کے قریب افراد شریک ہوئے۔ اس موقع پر متعدد راستوں کو بند کردیا گیا تھا اور شادی ہال کے اطراف اضافی رکاوٹیں بھی لگا دی گئی تھیں۔
صدر ایردوآن اور ان کی بیگم امینہ کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ بیٹوں کے نام براق اور بلال جب کہ بیٹیوں کے اسراء اور سمیہ ہیں۔
لندن میں کالج آف اکنامکس سے فارغ التحصیل سمیہ ایردوآن اپنے والد کی وزارت عظمی کے دوران جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ " پارٹی کی خارجہ پالیسی کی مشیر کے طور پر کام کرچکی ہیں۔ تاہم 2014 میں ایردوآن کے ترکی صدر بننے کے بعد انہوں نے اپنی خدمات کا سلسلہ موقوف کردیا۔ اس وقت وہ خواتین کے حقوق کے دفاع سے متعلق تنظیم "ویمن اینڈ ڈیموکریٹک سوسائٹی" کے نائب سربراہ ہیں۔
سمیہ کے شوہر "سلجوق بیرقدار" نے استنبول یونی ورسٹی میں ٹکنالوجی کی تعلیم حاصل کی اور پھر امریکا میں "جارجیا انسٹی ٹیوٹ فار ٹکنالوجی" سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری لی۔ وہ اپنی خاندانی کمپنی "بايكر ماكينا" میں اہم منصب پر ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ یہ کمپنی بغیر پائلٹ کے طیارے بناتی ہے۔
-
استنبول میں محل پرحملہ ،جنوب مشرق میں بم دھماکا،8 فوجی ہلاک
ترکی کے سب سے بڑے شہراستنبول میں مسلح افراد نے ایک محل پر فائرنگ کی ہے اور ملک کے ...
بين الاقوامى -
ایردوآن کے محل کی سیکیورٹی پر20 ملین ڈالر اخراجات
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کی دوسروں کو سادگی کی تلقین سر آنکھوں پر مگر ان کے ...
بين الاقوامى -
ایردوآن کے پرتعیش صدارتی محل پر نیا تنازعہ
نیا محل وائٹ ہائوس، بکنگھم محل اور کریملن سے بڑا ہے
ایڈیٹر کی پسند