اردن : الاخوان المسلمون کے سب سے پرانے صدر دفتر کی بندش
اردن میں حکام نے الاخوان المسلمون کے سب سے پرانے اور تاریخی صدر دفتر کو بند کر دیا ہے جو غیرقانونی طور پر قائم تھا۔ الاخوان کے سرکاری ترجمان بادی الرفایعہ کے مطابق سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں بند کیا جانے والا صدر دفتر ملک کے وسطی حصے میں واقع ہے۔
یہ صدر دفتر الاخوان المسلمون تنظیم کا پہلا دفتر شمار کیا جاتا ہے جس کا افتتاح گزشتہ صدی میں انیس سو چالیس کی دہائی میں شاہ عبداللہ اول نے کیا تھا۔
اردن میں حکام کی جانب سے گزشتہ ماہ الاخوان المسلمون کے متعدد "غیرقانونی" صدر دفاتر اور ان کی شاخون کی بندش عمل میں لائی گئی تھی جن میں العبدلی کے علاقے میں واقع تنظیم کا صدر دفتر بھی شامل ہے۔
-
اخوان المسلمین کے عرب دنیا پر حکمرانی کے منصوبے کا انکشاف
مصر کی کالعدم دینی سیاسی جماعت اخوان المسلمین کے نائب مرشد خیرت الشاطر کے حوالے سے ...
ایڈیٹر کی پسند -
"بشار و ايران" اور"دہشت گردی" ایک سکے کے دو رُخ : سعودی عرب
سعودی عرب نے شامی حکومت اور ایران کو خطے میں شدت پسندی اور فرقہ وارانہ تنازعات ...
مشرق وسطی -
سیاسی عمل سے یا فوجی.. بشار کو جانا ہوگا : سعودی عرب
سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے جمعرات کے روز باور کرایا ہے کہ بشار الاسد ...
مشرق وسطی