فرانس : پولیس ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، 4 افراد ہلاک
فرانس میں پولیس کے ایک ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ مذکورہ ہیلی کاپٹر جمعے کی دوپہر ملک کے جنوب مغرب میں واقع پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔
واضح رہے کہ حادثے کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد کے حوالے سے متضاد اطلاعات موصول ہورہی تھیں تاہم فرانسیسی ذمہ داران نے تصدیق کی ہے کہ ہیلی کاپٹر میں چار فوجی افسران سوار تھے جو تمام ہلاک ہوگئے۔
ایک سیکورٹی ذمہ دار کے مطابق ہیلی کاپٹر دوران پرواز ایک پہاڑ سے ٹکرا گیا تاہم اس کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہوسکیں۔ ذمہ دار نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں کپتان، اس کا نائب اور فرانسیسی فوجی پولیس کے دو طبی معاونین شامل ہیں۔
-
اسرائیل کی جانب سے فرانس کا امن منصوبہ ایک بار پھر مسترد
اسرائیلی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل نے جمعے کے روز ایک مرتبہ پھر اپنی حکومت کی ...
مشرق وسطی -
شام کا فرانس پر دہشت گردی کی اعلانیہ سپورٹ کا الزام !
شامی حکومت کے نائب وزیر خارجہ فیصل المقداد کا کہنا ہے کہ "شام کی خارجہ پالیسی ...
مشرق وسطی -
صلاح عبدالسلام کو فرانس کے حوالے کرنے کی تیاری
بیلجیئن حکام نے پیرس حملوں میں ملوّث ہونے کے شُبے میں گرفتار صلاح عبدالسلام کو ...
بين الاقوامى