شامی اپوزیشن کی عسکری امداد جاری رکھیں گے:الجبیر
شام کےسیاسی مستقبل میں بشار الاسد کا کوئی کردار قابل قبول نہیں: موگیرینی
سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ان کا ملک شام میں صدر بشارالاسد کے خلاف لڑنے والی اعتدال پسند اپوزیشن قوتوں کو اسلحہ کی فراہمی کا حامی ہے اور شامی اپوزیشن کی فوجی امداد جاری رکھی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کا پہلے جنیوا اجلاس کی روشنی میں شام کے مسئلے کے حل پر اتفاق موجود ہے۔
سعودی وزیرخارجہ نے ان خیالات کا اظہار یورپی یونین کی خارجہ و سیکیورٹی امور کی انچارج فیڈریکا موگیرینی کے ہمرہ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر یورپی ہائی کمیشن کی ترجمان برائے خارجہ امور مسز موگیرینی کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ شام کے بحران کے حل کے سلسلے میں ہونے والی بات چیت مثبت اور نتیجہ خیز ثابت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ شام کے بحران کا فوجی نہیں بلکہ سیاسی حل تلاش کیا جانا چاہیے تاکہ مصیبت کا شکار شامی عوام کو سکھ کا سانس لینے کا موقع فراہم کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین شامی بھائیوں کی مدد اور بشار الاسد کے سیاسی مستقبل کے بغیر شام میں حکومت کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا۔
-
یمن میں القاعدہ سے جنگ اب ہماری ترجیج ہے: الجبیر
سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ یمن میں اب ہماری ترجیح حوثیوں کے ...
بين الاقوامى -
اسد رجیم شام میں جنگی جرائم کی مرتکب ہے: الجبیر
سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے شامی فوج کی جانب سے حلب شہر میں نہتے شہریوں ...
بين الاقوامى -
یمنی مسائل کے حل میں سعودی عرب کا مرکزی کردار ہے: کیری
ایران کو خطے میں مداخلت سے باز رہنا ہوگا: عادل الجبیر
بين الاقوامى