"واٹس ایپ" سعودی خاتون شہری کے کوڑے لگنے کا سبب
سعودی عرب کے شہر جدہ میں عدالت نے ایک خاتون شہری کو 5 کوڑوں کی سزا سنائی ہے۔ مذکورہ خاتون نے "واٹس ایپ" کے ذریعے ایک دوسری خاتون کو دھمکیاں اور گالم گلوچ پر مشتمل الفاظ بھیجے تھے۔
عدالتی فیصلے میں سزا پانے والی خاتون سے یہ عہد لیا جانا بھی شامل ہے کہ وہ مدعی خاتون کو دوبارہ اس حرکت کا نشانہ نہیں بنائے گی۔ سزا یافتہ خاتون نے اپنے اس فعل کے ارتکاب کا اعتراف کیا تھا۔
واضح رہے کہ دونوں خواتین ساتھ کام کرتی ہیں۔ دونوں کے درمیان واٹس ایپ پر ایک گروپ میں جھڑپ ہوگئی تھی جس پر مدعی علیہا نے اپنی ساتھی کو دھمکیاں دیں اور ساتھ ہی گالم گلوچ کا نشانہ بھی بنایا۔
-
50 سعودی خواتین کو مرد سرپرستوں کے بغیر سفر کی اجازت
پچاس سعودی خواتین کو محرم (مرد رشتے دار سرپرست) کے بغیر سفر کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب میں بس حادثہ ، 15 افراد جل کر لقمہ اجل
سعودی عرب کے صوبے ریاض میں بس کے ایک حادثے کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 30 ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب: سازندوں کے پہلے قومی طائفے کی تشکیل
سعودی عرب کے وزیر ثقافت اور نشریاتی ادارے کی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر عادل الطریفی نے ...
ایڈیٹر کی پسند