بحرین: نیشنل گارڈز کے 3 ارکان کی شہریت منسوخ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

بحرین میں جاری ایک سرکاری فیصلے میں نیشنل گارڈز کے 3 اہل کاروں کی شہریت منسوخ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ سرکاری بیان کے مطابق یہ افراد مملکت بحرین کے مفادات کو نقصان پہنچانے والی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

سرکاری حکم نامے کے مطابق بحرین کی شہریت سے متعلق قانون کے آرٹیکل 10 آئٹم c کے متن میں ہے کہ اگر کوئی شخص مملکت کے مفادات کے خلاف کارروائیوں یا ولی امر کے لازم کردہ احکامات کی خلاف ورزی کا مرتکب یا ان میں ملوث پایا گیا تو اس کو شہریت سے محروم کردیا جائے گا۔

وزیر داخلہ کی جانب سے پیش کردہ درخواست اور کابینہ کی جانب سے منظوری دیے جانے کے بعد تین اہل کاروں خلف احمد خضر الدخيل ، محمد تراك حمد العواد اور عدنان صالح مسعد کی بحرینی شہریت کو منسوخ کردیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں