برطانیہ: خاتون رکن پارلیمان قاتلانہ حملے میں ہلاک

برطانوی جماعتوں نے یورپی یونین ریفرینڈم پر مہمات ملتوی کردیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

برطانیہ کی پولیس کے مطابق لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون رکن پارلیمان فائرنگ اور چھریوں کے وار کے نتیجے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی ہیں۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق 41 سالہ برطانوی قانون ساز 'جو کوکس' کو جمعرات کو شمالی انگلینڈ میں ان کے حلقے میں حملہ آور نے چاقو کے وار اور فائرنگ سے زخمی کردیا اور فرش پر خون میں لت پت چھوڑ دیا تھا۔

یہ واقعہ شہر کی لائبریری کے قریب پیش آیا، جب جو کوکس لیڈز شہر سے قریب برسٹل لائبریری میں اپنے حلقے میں ریفرنڈم کے حوالے سے ایک میٹنگ کی تیاری کر رہی تھیں۔ برطانیہ کے سرکاری ریڈیو سروس کے مطابق اس حملے میں ایک 77 سالہ شخص کو بھی معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ برسٹل کی مارکیٹ سٹریٹ سے ایک 52 سالہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق انھیں اس حملے میں ملوث کسی اور شخص کی تلاش نہیں ہے۔

جو کوکس برطانیہ کے یورپی یونین میں موجود رہنے کے لئے اپنے حلقے میں مہم چلا رہی تھیں۔ ان کی ہلاکت کے بعد تمام جماعتوں نے مکمل اتفاق کے ساتھ یورپی یونین ریفرینڈم کی مہمات ملتوی کردی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں