برطانیہ کا یورپی یونین سے اخراج، کیمرون کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان
برطانیہ میں گذزشتہ روز یورپی یونین سے علاحدگی کے لیے ہونےوالے عوامی ریفرنڈم میں علاحدگی کے حق میں فیصلہ آنے کے بعد وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے بھی تین ماہ بعد وزارت عظمیٰ کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جمعہ کو لندن میں واقع ڈاؤننگ اسٹریٹ میں اپنی رہائش گاہ پر ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر کیمرون نے کہا کہ وہ ائندہ اکتوبر میں وزارت عظمیٰ کے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہتر یہ ہے کہ ملک کے مستقبل کے حوالے سے قیادت کسی اور کےحوالے کی جائے۔
خیال رہے کہ ڈیوڈ کیمرون نے وزارت عظمیٰ کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب گذشتہ روز ہونے والے ملک گیر ریفرنڈم میں عوام کی اکثریت نے برطانیہ کی یورپی یونین علاحدگی کے حق میں ووٹ دیا ہے جس کے بعد یونین اور برطانیہ کے درمیان 43 سالہ رفاقت اپنے اختتام کو پہنچ گئی ہے۔
-
یورپی یونین میں رہنا ہے یا نہیں،برطانیہ کی قسمت کا فیصلہ آج ہوگا
برطانیہ کے طویل عرصہ تک یورپی یونین کا حصہ رہنے کے بعد آج برطانوی عوام ایک نئے اور ...
بين الاقوامى -
امریکا،''بُرے'' برطانیہ پر بھروسا نہیں کیا جاسکتا: خامنہ ای
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ان کے ملک کا علاقائی امور ...
بين الاقوامى -
برطانیہ : 42 % شہری یورپی یونین میں شامل رہنے کے حامی
برطانوی اخبار "دی ٹائمز" نے پیر کے روز بتایا ہے کہ حال ہی میں ہونے والے ...
بين الاقوامى