پاسداران انقلاب کے جنرل ایران کی مسلح افواج کے سربراہ مقرر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے سپاہ پاسداران انقلاب کے جنرل محمد حسین باقری کو مسلح افواج کا چیف اسٹاف مقرر کیا ہے۔

پچپن سالہ جنرل حسین باقری کو جنرل حسن فیروز آبادی کی جگہ ایران کی مسلح افواج کا سربراہ بنایا گیا ہے۔ ان کے پیش رو گذشتہ چودہ سال سے اس عہدے پر فائز چلے آرہے تھے۔

جنرل باقری پہلے ڈپٹی چیف آف اسٹاف تھے۔ وہ ایک تجربے کار فوجی افسر ہیں اور عراق کے ساتھ 1980ء سے 1988ء تک لڑی گئی جنگ میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔ ان کے بڑے بھائی اس جنگ میں مارے گئے تھے۔ اس جنگ میں دونوں ملکوں کے دس لاکھ سے زیادہ افراد کام آئے تھے۔

واضح رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب ایران کی ریگولر آرمی سے الگ ایلیٹ فورس ہے۔ اس کا بنیادی فریضہ اور ذمے داری اسلامی جمہوریہ کا دفاع ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں